والضحی والیل اور والشمس سے چرچا کیا ۔ نور محمد حسنی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Link


شاعر : نور محمد حسنی

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر : 11

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

والضحی والیل اور والشمس سے چرچا کیا

ہر جہت سے مصطفی کی شان کو اعلی کیا


آپ کے اوصاف و عظمت آپ کا اعلی مقام

خانہ کعبہ نے جھک کر آپ کو سجدہ کیا


اول و آخر وہی ہیں وجہ خلق کائنات

کس قدر اونچا خدا نے مرتبہ ان کا کیا


آپ کی جلوہ گری سے ہو گیا روش جہاں

آمنہ کے گھر خدا نے آپ کو پیدا کیا


جو درود پاک کثرت سے پڑھے گا صبح و شام

روز محشر مصطفی نے قرب کا کا وعدہ کیا


وہ ہیں محبوب خدا اور ساری خلقت میں حسیں

مصطفی جیسا خدا نے نہ کوئی پیدا کیا


وصف ذات مصطفی کو کیا بیاں حسنی کرے

خود خدائے مہرباں نے آپ کا چرچا کیا

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام