نور نعت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Majalla.jpg

تبصرہ: فائق ترابی

نور ِ نعت کا پہلا شمارہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آستانہ کیلیانوالہ شریف سے عبد الغفار نوری اور محمد قاسم کیلانی کی زیرِ ادارت شائع ہونے والا نعتیہ مجلہ ہے- یہ پہلا شمارہ معروف صوفی اور نعت نگار حضرت واصف کنجاہی کو خراج پیش کرنے کےلیے واصف کنجاہی نمبر کے طور پر شائع ہوا - حدیثِ دل میں محمد عبد الغفار نوری نے "نورِ نعت" کے محرکات اور اغراض پر گفتگو کی- اداریہ میں محمد قاسم کیلانی نے واصف کنجاہی کا مختصر تعارف پیش کیا - بابِ اول میں واصف کنجاہی کے کلام کا انتخاب پیش کیا گیا جو حمد، نعت، مناقب اور قصائد کو محیط ہے - منتخب کلام سے واصف کنجاہی کی ممدوحین سے عقیدت چھلک رہی ہے - باب دوم، مضامین و مقالات پر مشتمل ہے - فاضل مقالہ نگاروں نے واصف کنجاہی کی شخصیت اور شاعری کی مختلف جہات اور نئے آفاق پر خوب گفتگو کی، جو معلومات افزا ہے- باب سوم میں واصف کنجاہی کو منظوم خراجِ عقیدت پیش کیا گیا-

بلاشبہ نعتیہ رسالوں میں "نورِ نعت" ایک بہترین اضافہ ہے-امید ہے "نورِ نعت" اس طرح کے علمی اور تحقیقی کام سر انجام دیتا رہے گا

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سانچہ:رسائل جرائد

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659