نعمان حمید

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


نعمان حمید شیخ الحدیث مولانا عبد الحمید تونسوی کے فرزند ارجمند ہیں ۔ ساہیوال میں پیدا ہوئے اور آج کل اوکاڑہ میں مقیم ہیں ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم تبلیغی جماعت کے معروف بزرگ مفتی زین العابدین صاحب کے ادارے دارالعلوم فیصل آباد سے حاصل کی۔ حفظ قرآن کریم اور درس نظامی کا آغاز جامعہ علوم شرعیہ ساہیوال اور دورہ حدیث شریف مفتی تقی عثمانی کے ادارے دارالعلوم کراچی سے کیا جہاں بخاری شریف مفتی تقی عثمانی صاحب سے پڑھنے کی سعادت حاصل ہوئی. اس کے بعد مفتی محمد نعیم صاحب کے ادارے "جامعۃ البنوریۃ العالمیۃ" سے دو سالہ "تخصص فی الفقہ الحنفی" کی تعلیم حاصل کی.

نعت سے محبت رکھتے ہیں ۔ وہ عام مشاعروں میں بھی کوشش کرتے ہیں کہ غزل سے پہلے نعت پیش کی جائے

نعت گوئی کا سفر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

درس نظامی کی تعلیم کے پہلے سال جب جامعۃ العلوم الشرعیۃ ساہیوال کے مہتمم.. مدرس جلیل حضرت مولانا عبدالحمید صاحب فاضل جامعہ مظاہر العلوم انڈیا سہارنپور سے شیخ سعدی کی معروف کتاب "گلستان سعدی" پڑھی تو اسی وقت سے وزن و بحر کا علم ہوگیا تھا ۔حضرت کا طریقہ تدریس یہ تھا کہ اشعار کی قراءت کے دوران بے وزن شعر نہیں پڑھنے دیتے تھے۔ بلکہ ان کا وزن بتاتے۔ خود پڑھ کے دکھاتے اور پھر طلباء سے ویسے ہی پڑھواتے۔ یوں کچھ وزن کا شعور پیدا ہوا... بعد ازاں جب والد صاحب سے علم عروض کی معروف کتاب "محیط الدائرہ" پڑھی تو تک بندی کا ذوق پیدا ہوا. اسی دوران ایک نعت یا حمد بھی کہی... مگر پھر وہ کلام اور ذوق ِتک بندی دونوں نسیا منسیا ہوگئے....

باقاعدہ شاعری کا آغاز ایک نعتیہ طرحی مشاعرہ میں شرکت سے ہوا۔جس کے بارے نعمان حمید فرماتے ہیں

"فیس بک کے معروف گروپ "انجمن فروغ اردو" کے روح رواں عثمان جمال سے حادثاتی طور ہر ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ تو انہوں نے مجھے انجمن میں شامل کرلیا ۔ نومبر 2017 کے کسی دن میں گروپ کی پوسٹس دیکھ رہا تھا کہ اچانک ایک پوسٹ سامنے آگئی۔ جس میں سید سلمان گیلانی شاہ صاحب کا یہ مصرع دیا گیا تھا...

جس بشر کو ترا واسطہ مل گیا

انہی دنوں میں خود علم العروض پڑھا رہا تھا. تو میں نے سوچا کہ یہ تو بہت آسان وزن ہے ۔

فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن

میں بھی اس پرطبع آزمائی کرتا ہوں چنانچہ یوں میری باقاعدہ شاعری ایک نعتیہ مشاعرے میں شرکت سے ہوئی۔"

اولا اسامہ سرسری اور نادر صدیقی صاحبان سے وقتاً فوقتا رہنمائی لیتا رہا... بعد ازاں نادر صدیقی کے مشورے سے اوکاڑہ کے منفرد لب و لہجے کے معروف شاعر احمد ساقی کو استاد بنالیا

نعتیہ خدمات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

  • ساہیوال ڈویژن میں آل ساہیوال ڈویژن مقابلہ حمد ونعت [ کسی ایک شاعر کے نعتیہ کلام پر] کے تین مقابلوں کے انعقاد میں خدمات انجام دے چکے ہیں
  • اس کے علاوہ تین عمومی مقابلہ ہائے حسن نعت کے انعقاد میں سرپرست رہے ۔

دیگر معلومات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پسندیدہ نعتیں

پسندیدہ شعراء :اقبال، غالب، عرفان صدیقی، عباس تابش، نواز دیوبندی

پسندیدہ سینئر نعت گو شعراء: اقبال عظیم، مظفر وارثی، سید نفیس الحسینی، زکی کیفی، سید نصیر الدین شاہ سید امین گیلانی، سید سلمان گیلانی، ڈاکٹر ریاض مجید، ریاض حسین زیدی، احمد ساقی

پسندیدہ نوجوان نعت گو شاعر : نادر صدیقی، جاوید عادل سوہاوی ، احمد جہانگیر

پسندیدہ بزرگ نعت خواں  : وحید ظفر قاسمی، امین گیلانی، مظفر وارثی۔ سید منظور الکونین، یوسف میمن، اویس رضا قادری

پسندیدہ نوجوان نعت خواں : شاہد عمران عارفی، عزیز الرحمان شاہ، خالد حسنین خالد، زبیب مسعود


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات