نعت لکھنے کو جو کاغذ پہ لکھا بسم اللہ ۔ عقیل عباس جعفری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: عقیل عباس جعفری

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت لکھنے کو جو کاغذ پہ لکھا بسم اللہ

آئی جبریل کی فورا ہی صدا ،بسم اللہ

نعت لکھنے کے لیے پہلے دعا مانگتے ہیں

اور پڑھتے ہیں سدا قبل دعا،بسم اللہ

میں نے کاغذ پہ کیا سورہ یسٰین کودم

اورخامے سے کہا ،صل علیٰ بسم اللہ

دین اسلام کی نصرت کا جہاں آیا سوال

ایک ہی گھر تھا،کہا جس نے سدا بسم اللہ

مجھ میں طاقت یہ کہاں نعت ہیمبر لکھتا

ہے فقیروں پہ یہ آقا کی عطا،بسم اللہ

آنکھ ہے روضے کی جالی پہ،جبیں چوکھٹ پر

موت اب تجھ کو جو آناہے توآ،بسم اللہ

میں نے اک نعت سنانے کی اجازت چاہی

اورنکیرین نے خوش ہوکے کہا ،بسم اللہ


رسائل و جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25