نعت شناسی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naat Shanasi.gif

تعارف : راشد اشرف

کتاب : نعت شناسی

مصنف : ابو الخیر کشفی

مرتب : داؤد عثمانی

نعت شناسی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ڈاکٹر داؤد عثمانی لکھتے ہیں:

” استاد محترم ڈاکٹر سید ابوالخیر کشفی نے تفہیم قران و حدیث اور مختلف موضوعات پر فکر انگیز مضامین لکھے۔ اخبارات میں کالم لکھے۔غزلیں اور نظمیں کہیں۔ سفرنامے لکھے، لسانیات پر لکھا، بچوں اور نوخواندہ بالغوں کے لیے لکھا۔ درسی کتاب کے حوالے سے بھی آپ کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ لیکن ذکر مصطفی ﷺ سے آپ کا قلبی اور روحانی تعلق ہمیشہ سے گہرا رہا ہے۔ آپ نے سیرت نبی پر کتابیں لکھیں، نعتیں کہیں۔سو کے قریب نعتیہ مجموعوں پر پیش لفظ، مقدمے اور تقا ریظ لکھیں اور نقد نعت کے حوالے سے بھی کئی مضامین لکھ کر نعت شناسی اور نعت فہمی کے نئے در وا کیے۔ پچھلی تین دہائیوں سے پاکستان کے ادبی منظر نامے پر شاعری کا نعتیہ آہنگ گونج رہا ہے۔ نعتیہ تخلیقات جب زیور طباعت سے آراستہ ہونے لگیں تو حرف و صوت کی اس عقیدت آمیز یک جائی میں ادبی محاسن تلاش کرنے اور نواردان بساط نعت کی حوصلہ افزائی کرنے والوں میں کشفی صاحب پیش پیش نظر آئے۔ادبی قد و قامت کے حوالے سے کشفی صاحب ہی واحد نقاد تھے جو نعتیہ ادب کی ترویج و اشاعت میں اپنی قابل قدر ادبی رائے کے ذریعے ناقد ہائے بے زمام کو سوئے قطار لانے کی سعی فرماتے رہے۔“

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس سال کی کچھ اہم کتابیں

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں

نئے صفحات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659