نعت ریسرچ سینٹر، یوکے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

نعت ریسرچ سینٹر، یوکے ، نعت ریسرچ سنٹر کی برطانیہ کی برانچ ہے ۔ برطانیہ کے شہر لیڈز میں پہلی مرتبہ جنوری 2009 میں سمیعہ ناز اقبال نے "نعت رنگ" نعتیہ تنقیدی جریدہ اور نعت ریسرچ سینٹر یوکے کی ذیلی شاخ کو متعارف کروایا جس کے ضمن میں ایک نعتیہ مشاعرہ اور محفل نعت کا اہتمام خصوصی طور پر  سمیعہ ناز نے کیا۔ اس تقریب میں نعت رنگ کے کم و بیش 20 شمارے اور نعت ریسرچ سینٹر کی دیگر کتب بھی موجود تھیں۔ اس محفل کو باقاعدہ ریکارڈ کرنے کے لیے نور ٹی وی کی پوری ٹیم برمنگھم سے آئی تھی اور یہ نعتیہ مشاعرہ اور نعتیہ محفل نور ٹی وی پر دکھائی گئی۔

نعت ریسرچ سینٹر، یوکے کے زیر اہتمام سمیعہ ناز نے سب سے پہلی کامیاب تقریب جولائی 2009 میں منعقد کروائی جس میں ایک شاندار نعتیہ محفل اور ایک نعتیہ کتب کی ایگزبیشن رکھی گئی اس میں نعت ریسرچ سینٹر، کراچی سے نئی شائع ہونے والی کتب کو متعارف کروایا گیا جن میں :

  • نعت رنگ شمارہ 21
  • سرکار کے قدموں میں (صبیح رحمانی انگریزی میں
  • شہپرِ توفیق (عزیز احسن)
  • نعت میں کیسے کہوں (پروفیسر محمد اقبال جاوید)
  • نعت کے آداب
  • اشاریہ نعت رنگ
  • نعت اور تنقید نعت (ڈاکٹر ابو الخیر کشفی)
  • نعت رنگ کا تجزیاتی و تنقیدی مطالعہ (پروفیسر شفقت رضوی)

اس تقریب میں معروف شاعرہ صدف مرزانے خصوصی طور پر ڈنمارک سے شرکت کی۔ بریڈفورڈسے معروف شاعرہ تسنیم حسن بھی بطور خاص شریک محفل رہیں ۔ اس تقریب میں معروف ثنا خوان شہباز قمر فریدی (پاکستان) نے خصوصی شرکت کی۔ شہباز قمر فریدی نے سمیعہ ناز کی نعتیہ کتاب خزینہء نور سے دو اردو اور ایک پنجابی کی نعت بھی شرکائے محفل کی سماعتوں کی نذر کی

2012 میں نعت ریسرچ سینٹر کو یوکے میں ایک باقاعدہ تنظیم منظور کروایا گیا جس کے چار ممبران منتخب ہوئے۔ جن میں سر فہرست صبیح رحمانیچیئر پرسن مقرر ہوئے جبکہ سمیعہ ناز کو اس تنظیم کی وائس چیئر کا عہدہ دیا گیا جو اب تک برقرار ہے۔ فراز یونس اور راہب رشید کو دیگر امور کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

نعت ریسرچ سینٹر یوکے کے زیر اہتمام نعت کے فروغ کے لیے سمیعہ ناز نے متعدد نعتیہ پروگرام بھی منعقد کروائے جن میں نعتیہ محافل کے ساتھ ساتھ نعتیہ مشاعرے بھی ہوئے ان پروگراموں میں نامور نعت خوانوں اور نعت گو شعرا کو دعوت دی جاتی رہی۔چند نعت گو شعرا اور ثنا خوانوں کے نام سر فہرست ہیں:


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعتیہ خدمات میں مصروف ادارے
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات