نعت اور لغات

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page; it is not the most recent. View the most recent revision.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

مختلف معتبر لغات میں نعت کے معنی اس طرح پیش کیے گئے ہیں ۔

معجم العربیہ

معجم العربیہ : نعت ینعت نعتاوانتعت کسی چیز کو بیا ن کرنا یا اس کے اوصاف بیا ن کرنا (خصوصاً)تعریف میں، سراہنا ،تعریف کرنا،خوبیاں بیان کرنا،صرف و نحو میں صفت کو موصوف کے ساتھ ملانا۔

نعت : صفت ،وصف ،جوہر ،ہنر ،تعریف

نعت(ج) نعوت ،اسم صفت ،وصف ،صفت، خاصیت،گُن

نُعتَہُ: بہت خوبصورت ،حسن

منعوت : وہ اسم جس کے ساتھ صفت بیان کی گئی ہو۔ موصوف (صرف ونحو) [1]


مصباح الغات

نعتہ (ف) نعتاً: تعریف کرنا ،بیان کرنا(اور اکثر اس کا استعمال صفات حسنہ کے لیے ہوتاہے)۔[2]

غیاث الغیاث

نعت (ء) :نعت بالفتح تعریف و توصیف کردن از منتخب اگرچہ نعت بمعنی مطلق صفت است لیکن اکثر استعما ل ایں لفظ ستایش و ثناے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) آمدہ است ،بمعنیٰ صیغۂ اسمِ فاعل و اسمِ مفعول و صیغۂ صفتِ مشبہ نیز می آید۔ [3]

فرہنگ آصفیہ

صفت و ثنا ،تعریف و توصیف ،مدح ،ثنا، مجازاًخاص حضرت سید المرسلین رحمۃ للعالمین صلی اﷲ علیہ وسلم کی توصیف۔ [4]

لغات فارسی

نعت (ء) تعریف ،صفت ،ستایش، تعریف کرنا، خاص کر رسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) کی تعریف و توصیف کو نعت کہتے ہیں ۔ [5]

لغات کشوری

نعت(ء) :تعریف ،صفت،تعریف کرنا خاص کر رسول اﷲ (صلی اللہ علیہ وسلم)کی /[6]

نور اللغات

نعت (ء  : بالفتح ):یہ لفظ بمعنی مطلق وصف ہے لیکن اس کا استعمال آں حضرت (صلی اللہ علیہ وسلم)کی ستایش وثناکے لیے مخصوص ہے ۔ [7]

مزید دیکھیے

سانچہ:باکس نعت

اپنے تازہ کلام اس نمبر پر وٹس ایپ کریں 00923214435273

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

حواشی و حوالہ جات

  1. ولیم ٹامسن ورٹے :معجم العربیہ ،مولی رام منیجر مفید عام پریس ،چٹر جی روڈ ،لاہور ، ص1121/1122
  2. عبد الحفیظ بلیاوی،مولوی:مصباح اللغات ، ایچ ایم سعید اینڈ کمپنی لاہور ،ص887
  3. غیاث الدین:غیاث اللغات،رزاق پریس ،کان پور 1332ھ
  4. خانصاحب سید احمد دہلوی، مولوی : فرہنگ آصفیہ ،نیشنل اکاڈمی دہلی،1974ء ج4،ص579
  5. لغاتِ فارسی : پبلشر لالہ رام نرائن لال بینی مادھو ،الٰہ آباد،1931ء،ص 904
  6. لغات کشوری :مولوی تصدق حسین رضوی ،دارلاشاعت کراچی ،ص537
  7. نوراللغات : مولوی نورالحسن نیّرؔ کاکوروی ،قومی کونسل براے فروغِ اردو زبان ،نئی دہلی،1998ء،ص 833