نعتیہ ادب، مسائل و مباحث پر خورشید احمد سعیدی کا تبصرہ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

کتاب : نعتیہ ادب ۔ مسائل و مباحث ۔ ڈاکٹر ابرار عبدالسلام

تعارف : خورشید احمد سعیدی

نعتیہ ادب: مسائل و مباحث[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعتیہ ادب: مسائل و مباحث کی خوبصورت کمپیوٹر کمپوزڈ ضخیم جلد 488 صفحات پر مشتمل ہے. اس میں مدیر "نعت رنگ" صبیح رحمانی کے نام موصولہ مکاتیب کا موضوعاتی و تجزیاتی مطالعہ پیش کیا گیا ہے. ڈاکٹر ابرار عبد السلام نے اس وقیع جلد کے مواد کی تہذیب وترتیب کا کام بہت ہی شاندار انداز میں کیا ہے۔ اس بہت ہی مفید کتاب کی پہلی اشاعت جمادی الثانی 1440ھ/ مارچ 2019ء میں ہوئی ۔

اس کے مشمولات کو درج ذیل عنوانات کے تحت پیش کیا گیا ہے:

جدید نعت نگاری: مسائل و مباحث (ص 9 - 12)[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
2. نعت رنگ کے تنقیدی زاویے (ص 13 - 120)[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
نعت: تعریف، تقاضے اور روایت (ص 121 - 159)[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس باب میں موضوع کی 29 مختلف جوانب کو زیر بحث لایا گیا ہے.


نعتیہ ادب: تحقیق و تنقید (ص 160 - 271)[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس عنوان کو دو حصوں یعنی تحقیق اور تنقید میں تقسیم کیا گیا ہے. تحقیق کے ذیلی عنوان کے 24 مختلف نکات پر جبکہ تنقید کے ذیلی عنوان کے تحت 8 نکات پر افکار و نظریات پیش کیے گئے ہیں.

نعت گوئی: اصلاح سخن کی چند نمایاں صورتیں (ص 272 - 367)[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس موضوع کو بھی دو یعنی فنی اور فکری تناظرات میں پیش کیا گیا ہے. فنی تناظر میں چار نکات جبکہ فکری تناظر میں شعر نعت کے دو معائب پر کلام کیا گیا ہے.

کتابیات: نعت سے متعلق کتابوں کا تعارف (ص 368 - 358)[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس عنوان کے تحت کتابیات سے متعلق 15 نکات پر بات کی گئی ہے.

شخصیات (ص 386 - 432)[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس عنوان کے تحت نعت سے متعلق 24 ادبی شخصیات کے خصائص اوصاف پر بات کی گئی ہے.

متفرقات (ص 433 - 458)[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یہ عنوان نعت نگاری سے متعلق 22 نکات پر مشتمل ہے.

نعت رنگ: خطوط کے آئینے میں (ص 459 - 486)[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس عنوان کے بھی 11 مختلف پہلوؤں پر گفتگو پیش کی گئی ہے.

تحقیقی مقالات اور تنقیدی ملاحظات کے ساتھ ساتھ فنی و فکری تناظرات کے ادب پاروں کو شامل یہ جلیل القدر جلد آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے عشاق و محبین کی عقیدتوں، محبتوں، اور مخلص اذہان و قلوب کا اپنی نوعیت کا مثالی گلدستہ اور لائق اتباع اندازِ نذرانہ ہے ۔ اس میں ایک طرف اپنے ہم مزاج حضرات کے لیے فرحت و سرور اور روح افزائی کا سامان پایا جاتا ہے تو دوسری طرف نا واقفوں کے لیے کشش اور جاذبیت کی خوش کن تاثیر بھی موجود ہے.

تا اثر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نعت ریسرچ سنٹر کراچی کا علمی، دینی، فکری، اور تحقیقی کام اسی طریقے سے جاری رہا تو عنقریب اسلامیات، تصوف، سماجیات اور اردو ادب کے محققین، سکالرز اور طلبہ کو ایک انمول انسائیکلوپیڈیا میسر ہو گا.

اللہ کریم ان تمام رجال و نساء کو اپنی بے پایاں رحمتوں، برکتوں، عنایتوں اور سعادتوں کے خزانے نصیب فرمائے جنہوں نے کسی بھی لحاظ سے (نعتیہ ادب: مسائل و مباحث) کو منصہ شہود پر لانے میں وقت دیا اور بے لوث کردار ادا کیا.

میرے دوست، احباب، طلبہ اور اساتذہ سے گزارش ہے کہ اس (نعتیہ ادب: مسائل و مباحث) سے استفادہ کرنے میں تاخیر نہ کریں. جزاکم اللہ خیرا کثیرا فی الدنیا والآخرۃ.

آمین ربنا یا مجیب الدعوات

خورشید احمد سعیدی، شعبہ تقابل ادیان، کلیہ اصول الدین، انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
اس سال کی کچھ اہم کتابیں

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659