میں واللہ باغ جنت کے نگینے میں پڑی ہوتی ۔ فوزیہ شیخ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعرہ : فوزیہ شیخ

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

میں واللہ ! باغِ جنت کے نگینے میں پڑی ہوتی

جو خاک آسا دمِ آخر مدینے میں پڑی ہوتی


کسی گرداب کا مجھکو نہ ڈر ہوتا مرے آقا

اگر تیرے غلاموں کے سفینے میں پڑی ہوتی


نہ آپ آ تے اگر تو پھر کہاں جاتے یہ رنگ و بو

زمیں کی دلکشی ساری دفینے میں پڑی ہوتی


تری صور ت میں ہی دیکھی ہیں رب کی رحمتیں ساری

نہیں تو رب کی ہر رحمت خزینے میں پڑی ہوتی


جو دیکھا آپ کا نقشِ قدم تو ہوگئ قرباں

وگرنہ جاں بدن کے آبگینے میں پڑی ہوتی


مجھے انکی ثنا خوانی کا گر اعزاز مل جاتا

مری تحریر بھی جنت کے زینے میں پڑی ہوتی


ترے قدموں میں سر رکھ کر مجھے گرموت آجاتی

تری رحمت کے نورانی سفینے میں پڑی ہوتی


زیادہ پڑھے جانے والے کلام