میں تو نادان تھا دانستہ بھی کیا کیا نہ کیا۔ وقار عظیم

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : وقار عظیم

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

میَں تو نا دان تھا دانستہ بھی کیا کیا نہ کیا

لا ج رکھ لی میرے لجپا ل نے رسوا نہ کیا


جس طرف دیکھیے ٓ سرکا رنظر آتے ہیں

ایسا لگتا ہے کہ سرکا ر نے پردہ نہ کیا


ان کی نسبت کا بہر حا ل نما یا ں ہے کرم

کسی طوفا ن نے ہم کو تہہ و با لا نہ کیا


بے طلب جھو لیا ن بھر تے ہی رہے ہیں سرکا ر

اعتبا ر اُن کے کر م کا تھا تقا ضا نہ کیا


رو شنی جتنی تیری یا د نے پھلا ئی ہے

مہ و خور شید نے بھی اتنا اُجا لا نہ کیا


جھو لی خا لی لئے لو ٹے کو ئی انکے دَر سے

یہ کبھی اُن کی سخا وت نے گوا را نہ کیا


یہ بھی اللہ کا اک خا ص کرم ہے کہ وقا ر

جس کا خود شید ا ہے اس کا ہمیں دیوا نہ کیا




اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات