نصرتی

نعت کائنات سے
(ملا نصرتی سے رجوع مکرر)
Jump to navigationJump to search


ملانصرتی عادل شاہی خاندان کے آٹھویں حکمراں سلطان علی عادل شاہ ثانی (۱۰۶۸۔۱۰۸۳ھ ؍ [[ ۱۶۵۷۔۱۶۷۲) کے دربار کا ملک الشعراء اور ایک قادر الکلام سخنور تھا۔اس کا شمار دکنی کے صف اول کے شعراء میں ہوتا ہے۔ نصرتی نے تین مثنویاں گلشن عشق (۱۰۶۸ھ ؍ ۱۶۵۷ء) علی نامہ (۱۰۷۶ھ ؍ ۱۶۶۵ء) اور تاریخ اسکندری تصنیف کیں۔ گلشن عشق اور علی نامہ میں اس نے نعتیہ شاعری کے بلند پایہ نمونے پیش کیے ہیں۔

گلشن عشق میں حمد و نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

گلشن عشق میں نصرتی کنور منوہر اور مدمالتی کی داستان عشق نظم کی ہے۔ اس مثنوی میں حمد باری تعالیٰ کے بعد نعت سرور عالم اور صفت معراج کے ابواب بھی ہیں۔ حمد کے چند اشعار دیکھیے:


زہے نامور سید المرسلیں

کہ آخر وہ ہے شافع المذنبیں

ادا ہوں نہ حمد احد کے بچن

نہ راکھیں جلگ مدح احمدیں من

(اللہ کی حمد کے کلمات اس وقت تک ادا نہیں ہوتے جب تک احمد مجتبیٰ کی مدح میں دل نہ لگائیں)


آگے وہ کہتا ہے کہ اے نبیؐ آپ ہی دائم حق سے گفتگو فرماتے ہیں۔ قاب قوسین آپؐ کا مقام ہے:


نہیں حق سوں نت ہم زباں ہم کلام

تجے قاب قوسین ادنیٰ مقام


نہیں لامکاں کے دھنی کا انیس

تو بے مثل و بے شبہ کا ہم جلیس

اے نبیؐ آپؐ لامکاں کے مالک کے رازدار ہیں۔ آپؐ اس ذات کے حبیب ہیں جو بے مثل و بے شبہ ہے۔


بن آواز و بن حرف کے خوش بچن

سنیا لامکاں میں تہیں پا وطن

یا رسول اللہ ؐآپؐ نے … معراج کی شب لامکاں میں بن آواز اور بن حرف کے کلام حق سنا ۔


علی نامہ میں حمد ونعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نصرتی نے اپنی دوسری مثنوی علی نامہ میں بھی حمد و مناجات کے بعد نعت اور ذکر معراج کے عناوین رکھے ہیں۔ چوںکہ علی نامہ ایک رزمیہ مثنوی ہے‘ اسی مناسبت سے نصرتی نے اس کے نعتیہ اشعار میں آنحضرتؐ کی شجاعت و دلیر ی،غزا اور دبدبے کی توصیف کی ہے۔


تہیں اے شہنشاہِ دنیا و دیں

شجاعت کے صف کا ہے کرسی نشیں


شرف کوں دلیری کے ہے سینہ صدر

دیا ہت کم تیغ کوں تونچ قدر


ترے کاج جس حق نے پیدا کیا

غزا کا شرف توں ہوید اکیا


ترا دبدبہ سن کے خوش دھات کا

زمین پر نہ تھا ریا قدم لات کا


مآخذ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دکنی مثنویوں میں نعت ۔ ڈاکٹر نسیم الدین فریس

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

فخر الدین نظامی | میراں جی | اشرف بیابانی | پیار محمد | حسن شوقی | برہان الدین جانم | عبدل | عادل شاہی مقیمی | شریف عاجز | حسن شاہ محی الدین صنعتی | ملک خوشنود | کمال خان رستمی | ملا نصرتی | میراں میاں خاں ہاشمی | امین ایاغی | شاہ معظم | مختار بیجاپوری | قاضی محمد بحری | احمد گجراتی | وجہی | غواصی | احمد جنیدی | ابن نشاطی | طبعی | محبی | فائز