مری دنیا، مراعقبی، مرا منزل مدینہ ہے ۔ شاعر علی شاعر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: شاعر علی شاعر

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہماری جاں مدینہ ہے، ہمارا دل مدینہ ہے

ہماری زندگانی میں فقط شامل مدینہ ہے


مری دنیا، مری عقبیٰ، مری منزل مدینہ ہے

سجا رکھی ہے جو دل نے وہی محفل مدینہ ہے


زمانے بھر کے شہروں پر فضلیت عام ہے جس کی

وہی اکمل، وہی اجمل، وہی کامل مدینہ ہے


سکونِ قلب ملتا ہے مدینے کے تصوّر سے

حقیقت ہے خیال و خواب میں داخل مدینہ ہے


یہی ہے مرکزِ رحمت، یہی ہے محورِ عظمت

اِسی قابل مدینہ تھا، اِسی قابل مدینہ ہے


حَسین و خوب صورت پُر کشش جاذب نظر ہے جو

بہت اچھا ہمارے پیار کا حامل مدینہ ہے


مدینہ کیوں نہ ہو شاعرؔ ہمارے پیار کا حاصل

جسے معراج حاصل ہے وہی منزل مدینہ ہے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شاعر علی شاعر | سرور حسین نقشبندی | ارسلان احمد ارسل | محمد ابرار حنیف مغل | سید شاکر القادری | صیبح الدین رحمانی