مدینے کی مٹی ہے سب سے نرالی ۔ عزیز خاکی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: عزیز خاکی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مدینے کی مٹی ہے سب سے نرالی

مدینے میں ہیں سب جہانوں کے والی


مدینے کا پانی تو ابِ شفا ہے

وہاں کی ہوا زندگی دینے والی


ہوا ہوتا پیدا جو دورِ نبی میں

میں دن رات سنتا اذانِ بلالی


وہ محبوب داور ہیں ساقی کوثر

خدا نے کبھی بات اُن کی نہ ٹالی


مجھے پھر بُلائیں مدینے میں آقا

میں جی بھر کے دیکھوں گا روضے کی جالی


پسینہ شہِ دیں کا صد رشکِ عنبر

وہیں سے گلوں نے وہ خوشبو چرالی


وہی سب سے بالا وہی سب سے والا

وہی رب کے پیارے وہی سب سے عالی


مجھے اپنے قدموں میں رکھ لیجیے گا

میں آؤں گا اک روز بن کر سوالی


کراچی سے بھیجے ہیں خاکی نے آقا

سلامتوں کے تحفے درودوں کی ڈالی