مدینے کو جائیں یہ جی چاہتا ہے ۔ بہزاد لکھنوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: بہزاد لکھنوی

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مدینے کو جائیں یہ جی چاہتا ہے

مقدر بنائیں یہ جی چاہتا ہے


مدینے کے آقا دو عالم کے مولا

ترے پاس آئیں یہ جی چاہتا ہے​


محمدﷺ کی باتیں محمدﷺ کی سیرت

سنیں اور سنائیں یہ جی چاہتا ہے


درِ پاک کے سامنے دل کو تھامے

کریں ہم دعائیں یہ جی چاہتا ہے​


دلوں سے جو نکلیں دیارِ نبی ﷺ میں

سنیں وہ صدائیں یہ جی چاہتا ہے


پہنچ جائیں بہزاد جب ہم مدینے​

تو خود کو نہ پائیں یہ جی چاہتا ہے​

نعت خوانوں کی آواز میں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جنید جمشید | سعید ہاشمی | عبد الروف روفی | [اویس رضا قادری | ذوالفقار علی |

گلوکاروں کی آواز میں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

چترا سنگھ

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بہزاد لکھنوی | سعید ہاشمی | جنید جمشید | عبد الروف روفی | ذولفقار علی | چترا سنگھ | اویس رضا قادری