مدینہ کے دَر و دیوار دیکھیں

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Aslam Faizi.jpg

شاعر : اسلم فیضی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مدینہ کے دَر و دیوار دیکھیں

تقدّس کے سبھی آثار دیکھیں


الٰہی آرزو اپنی یہی ہے

تِرے محبوبؐ کا دربار دیکھیں


پرندے بھی جہاں کے آسمانی

وہی جنت وہی گلزار دیکھیں


جہاں جبریل بھی آئیں ادب سے

ہم اُس دربار کو سو بار دیکھیں


سرِ عرشِ بریں پہنچے مقدّر

تری مسجد کے جب مینار دیکھیں


بقا کا سلسلہ بھی ہے انہی سے

خضر بھی اِک یہی معیار دیکھیں


یہاں پر مغفرت لب چومتی ہے

یہاں بھیگے ہوئے رخسار دیکھیں

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات