مخلص بدایونی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


مخلصؔ بدایونی گزشتہ صدی کے نصف اوّل کے نامور شعرا میں شمار ہوتے تھے ان کے والد بدایوں میں پان کی دکان کرتے تھے،لیکن چچا مراری لال گوہرؔ اُردو کے شاعر تھے۔ مخلصؔ بدایونی کا اصل نام الن جون تھا،ان کی پیدائش 1879 میں بدایوں میں ہوئی شعروسخن کاشوق زمانۂ طالب علمی سے ہی تھا،1901 ء میں شیخ محمود حسین جلیلؔ بدایونی کے شاگرد ہوئے۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مناقب میں غزلوں کا مجموعہ ’فریادِ حزیں‘کے عنوان سے غزلوں کا مجموعہ اور نعتیہ منقبتی شاعری کا مجموعہ ’ گلدستۂ نعت مخلصؔ بدایونی کی یادگار ہیں۔1955 ء میں انتقال ہوا۔ مخلصؔ صاحب کے پانچ بیٹو ں میں تین کو اُن کی شاعرانہ وراثت ملی ۔یہ ہیں سِلن جون عبرت ؔبدایونی،رابنسن جون حیرتؔ بدایونی اور پریم جون عاجز ؔ بدایونی ۔مخلصؔ بدایونی کاایک نعتیہ شعر بہت مقبول ہوا:


اگر تم دیکھنا چاہو خدا کو

کرو راضی محمد مصطفی کو


مآخذ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جین اورکرسچین نعت گو شعرا ۔ فاروق ارگلی

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جارج فان | جان رابرٹ | جگدیش چند جین روشن | جگن ناتھ آزاد | جگن ناتھ کمال کرتار پوری | دلو رام کوثری | رویندر جین | ستیا پال آنند | شگن چند جین روشن | شنکر لال ساقی | عرش ملسیانی | کشن پرشاد | گوہر دہلوی | مخلص بدایونی | مہندر سنگھ بیدی | نحیف دہلوی | ہری چند اختر | ہیریسن قربان