اکرم رضا

نعت کائنات سے
(محمد اکرم رضا سے رجوع مکرر)
Jump to navigationJump to search


"Akram Raza"

محمد اکرم رضا 15 جنوری 1946 کو گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں کوٹلی نواب سعد اللہ خان میں پیدا ہوئے۔


پروفیسر محمد اکرم رضا رح کا اسم گرامی کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ۔ وہ عظیم دینی ، علمی ، ادبی شخصیت ، ممتاز ماہر تعلیم ، دانشور ، مفکر ، محقق ، نقاد اور غزل ، نظم ، حمد ، نعت ، منقبت و سلام کے کہنہ مشق شاعر تھے۔۔ وہ کئی ایک علمی و ادبی جریدوں کے سرپست و معاون رہے ۔ انہوں نے سینکڑوں کتب کے دیباچے ، آراء و تبصرے لکھے ۔ وہ تقریر و تحریر کے بادشاہ تھے ، کسی بھی موضوع پر فی البدیہہ خطاب کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے ۔ان کی بہت سی نثری و شعری مطبوعات علمی و ادبی و دینی حلقوں سے خراج تحسین وصول کر چکی ہیں ۔

تصانیف[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اردو تقاریر کے حوالے سے پروفیسرمحمد اکرم رضا کی کتب حسن تکلم ، روح تکلم اور ضرب تکلم ۔۔۔۔۔ جبکہ نعتیہ مضامین کے حوالہ سے تین کتب شائع ہوئیں۔

ان کا شعری سرمایہ ابھی تک پوری طرح منصہء شہود پر نہیں آ سکا ۔ ان کا " نعتیہ سلام بحضور سید الانام " شائع ہوا جو تقریبا" دو سو دس اشعار پر مشتمل ہے ۔ اس کے علاوہ

شائع ہوا ۔ دینی و روحانی حوالے سے ۔۔۔ انعام یافتہ ہستیاں ، رسول معظم اور خلفائے رسول ، مثالی خواتین اسلام ۔۔۔ کے علاوہ ۔۔۔ تاجدار ملک سخن امام احمد رضا بریلوی ، جمال فقر ، حضرت علی سے مولانا غلام جیلانی تک ، مہر عالم تاب سید مہر علی شاہ ، حیات شیخ الاسلام خواجہ محمد قمرالدین سیالوی ، مرکز تجلیات ، انوار میاں میر ، شہباز معرفت ، فیضان اکبری وغیرہ کتب شائع ہو چکی ہیں ۔

خدمات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پروفیسر محمد کرم رضا مجھ سمیت سینکڑوں شعراء کے استاذ بلکہ استاذ الاساتذہ تھے۔۔ ان کے حلقہء ارادت میں ہر مکتبہ فکر کے احباب شامل رہے ہیں ، علماء ، سیاستدان ، صحافی ، شاعر ، ادیب ، طلباء ، پروفیسرز علمی و ادبی حوالہ سے ان سے اکتساب فیض کرتے رہے ۔ انہوں نے حمد و نعت کے حوالے سے شائع ہونیوالے ہر جریدے کو قلمی معاونت فراہم کی ۔ انہوں نے ۔۔۔ شام و سحر ، اوج ، مفیض ، نعت رنگ ، شہر نعت ، مدحت ، علم و قلم ، متاع فقیر ، کاروان نعت ، ارمغان حمد ، دنیائے نعت ۔۔۔ اور ایسے تمام مجلہ جات کو اپنے مخلصانہ قلمی و عملی تعاون سے مستفید کیا ۔

پروفیسر محمد اکرم رضا نے گلشن نعت کی آبیاری اپنے خون دل سے کی ہے۔۔۔ حمد و نعت کے حوالے سے ایسا معتبر نام کہ جس کے بغیر اردو حمد و نعت کی تاریخ مکمل نہیں ہو سکتی ۔ انہون نے نعت کے ضمن میں تحقیق ، تنقید ، تالیف اور تصنیف کی سطح پر جامع کام کیا ۔ ان کی۔نعت میں عقیدت و محبت کی ایسی کہکشاں جگمگا رہی ہے جس سے آنے والا ہر دور مستفید و مستنیر ہوتا رہے گا ۔

پروفیسر صاحب بزم نعت پاکستان حافظ آباد کے، قیام سے اپنی وفات تک سرپرست رہے اور اس کے تحت منعقدہ بڑے نعتیہ مشاعروں میں اکثر بطور خاص شرکت فرمایا کرتے تھے ۔۔۔ اللہ کریم ان کی فروغ نعت کے سلسلہ میں خدمات کو اپنی بلند بارگاہ میں قبول فرمائے


نمونہ کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت کائنات پر پروفیسر محمد اکرم رضا کے مضامین[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پروفیسر اکرم رضا پر مضامین[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

وفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت کے خوبصورت نغمے بکھیرنے والا یہ عظیم شاعر 25 جون 2012ئ کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملا۔

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محمد اکرم رضا | مسرور کیفی | ثاقب عرفانی | سجاد مرزا | شاعر علی شاعر | امین بابر | اقبال نجمی | بسمل شمسی | منیر احمد خاور | نذیر خاور | ریاض احمد قادری | بشیر عابد | شبیر کمال عباسی | منصور احمد خالد | مطلوب حسن مطلوب | منظر عارفی | غلام زبیر نازش | ارشد محمود ناشاد

شراکتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]