محفل نعت پاکستان

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


ادارہ محفل نعت ، پاکستان[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دارالحکومت اسلام آباد میں آج سے تقریبا 28 سال قبل نعت گو شعراءکے لئے کسی پہلی ادبی تنظیم کی داغ بیل ڈالی گئی تھی اور اس ادبی تنظیم کا نام عرش ہاشمی کے ہاں منعقدہ ایک نعت گو شعراءکے ایک نمائندہ اجتماع میں رکھا گیا تھا ا۔ یہ اپریل 1988ءکی بات ہے ۔ معروف نعت گو شاعر شاہ محمد سبطین شاہجہانی اس تنظیم کے اولین صدر اور عرش ہاشمی سیکریٹری منتخب ہوئے تھے ۔ یہ ایک بڑی کامیابی اور ریکارڈ کی بات ہے کہ محفل نعت کے قیام سے آج تک ہر قسم کے حالات او ر کسی بھی طرح کی صورت حال میں اپنے ماہانہ نعتیہ مشاعرے مثالی باقاعدگی اور تسلسل کے ساتھ منعقد کئے گئے ہیں اور یہ سلسلہ نہایت کامیابی کے ساتھ جاری و ساری ہے۔ محفل نعت پاکستان، اسلام آباد کے موجودہ صدر پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر ہیں جو ایک ممتاز ماہر تعلیم، ادیب، نقاد اور نعت گو شاعر کے طور پر ملک اور بیرون ملک اپنی شناخت رکھتے ہیں۔ جبکہ مرکزی سیکریٹری محفل نعت کی حیثیت سے آج بھی معروف نعت گو شاعر عرش ہاشمی فروغ نعت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ۔

مرکزی عہدیداران[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صدر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

1988  : شاہ محمد سبطین شاہجہانی

موجودہ : احسان اکبر

سیکریٹیری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

1988 تا حال : عرش ہاشمی

شاخیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اسلام آباد کا ادبی منظر نامہ ۔ عرش ہاشمی