مبشر حسین فیضی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نام:مبشر حسین

تخلص : فیضی

تاریخ پیدائش:3جنوری 1975 ‛ 27 رمضان

شہر: فیصل آباد

27 رمضان المبارک کو پیدا ہونے مبشر حسین کا خاندان تقسیم پاکستان کے وقت ہندوستان امرتسر سے ہجرت کر کے فیصل آباد آ کر رہنے لگا ۔دادا نواب دین اپنے بھائیوں میں آخری اور چوتھے تھے ۔ وہ حالات خراب ہوتے ہی تقسیم سے پہلے اپنی فیملی کو لے کر پاکستان آ گئے تھے بقیہ تین بھائی بڑے تھے وہ زمین جائداد کی حفاظت اور مال مویشی کی وجہ سے نہ آ سکے اور تقسیم کا اعلان ہوتے ہی سکھوں کے ہاتھوں بے دردی سے شہید کر دیے گئے البتہ ان کی اولاد جان بچانے میں کامیاب رہی اور وہ کسی طرح پاکستان پہنچ گئے

رسمی تعلیم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

انہوں نے ابتدائی تعلیم اسی پرائمری سکول 1980-85 سے حاصل کی جہاں سے میرے والد چچا وغیرہ بھی پڑھے تھے گورنمنٹ پرائمری اسکول حسین پورہ ، فیصل آباد۔ یہاں سے پنجم تک پڑھے اس کے بعد میٹرک ایم سی ہائی اسکول کوتوالی روڈ سے کیا جو اس زمانے میں شہر کے اچھے اسکولوں میں شمار ہوتا تھا یٹرک کے بعد ساری تعلیم پرائویٹ رہی اور اب تک کی آخری سیڑھی 2020 میں پیش کیا ایم فل اردو کا مقالہ "حفیظ تائب مظفر وارثی اور ریاض مجید کی نعت کا خصوصی مطالعہ " ہے ۔

نعت گوئی کا سفر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

گھر میں ادبی فضا کے جھونکے تھے ۔ دادی کو اقبال کی بانگ درا کی بہت سی نظمیں زبانی یادتھیں تایا جی فاروق احمد سندھو ریڈیو کے لیے ڈرامے لکھا کرتے تھے ۔ ایک پھوپھا جی نادر حسین زبردست وکیل تھے بہت ادبی ذوق رکھتے تھے

مبشر کی شاعری کا آغاز انٹر کے بعد ہوا ۔1995 میں انہوں نے پہلی نعت کہی اورادبی حلقے میں پہلا تعارف مجلس معین ادب پیر آصف بشیر چشتی کے زیر اہتمام سید ریاض حسین زیدی کی کتاب کی تقریب رونمائی کے بعد ہونے والے نعتیہ مشاعرے میں ہوا ۔۔ نعت کہنے میں فیصل آباد کے نعتیہ شعری ماحول نے بہت اہم کردار ادا کیا جس میں دربار محدث اعظم کے اعراس و محافل نعتاور گو شعرا کی شاعری نے اور دعوت اسلامی کے ماحول نے اس طرف راہنمائی کی


وہ حلقہ ارباب ذوق فیصل آباد اور فیصل آباد کے تمام سینئر شعرا کو اپنا استاد مانتے ہیں ۔

نعتیہ خدمات:[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت گو شعراء کے انٹرویوز اور نعتیہ کتب پر مضامین


نعتیہ مجموعے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ثنا کے پھول - 2007 - نعتیہ دیوان

دیگر معلومات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پسندیدہ مجموعے اور شعراء : حدائق بخشش، ذوق نعت ، سفینہء بخشش، بخشش - مولانا جمیل الرحمن، وسیلہءِ بخشش- الیاس قادری، کلیات نیازی ، کلیات ظہوری، کلیات نصیر ، کلیات صائم چشتی


پسندیدہ سینئر نعت گو شعراء: کوثر علی، منظر فارانی، حکیم رمضان اطہر، صبیح رحمانی، واجد امیر، احمد شہباز خاور

پسندید نوجوان نعت گو شاعر: صابر رضوی، ثنا اللہ ظہیر ، اویس اظہر مدنی

پسندیدہ بزرگ نعت خواں: مرغوب احمد ہمدانی، اختر حسین قریشی، منظورالکونین، فصیح الدین سہروردی، صدیق اسماعیل، یوسف میمن، صبیح رحمانی

پسندیدہ نوجوان نعت خواں: اویس رضا قادری، مشتاق قادری، حاجی شاہد عطاری، شکیل عطاری، عمران شیخ عطاری

نعت گوئی کے بارے نظریہ :

ادب گاہیست زیر آسماں از عرش نازک تر

نفس گم کردہ می آید جنید و با یزید ایں جا

نعت خوانی کے بارے نظریہ : محبت کیساتھ پڑھنے میں سرور ہے