ماہنامہ کاروان ِ نعت کا مشاعرہ - ستمبر 2019

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

رپورٹ : ابرار حنیف مغل

ماہنامہ کاروان ِ نعت، لاہور کا مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ماہنامہ کاروان نعت ، لاہورپاکستان کے زیر اہتمام ماہانہ نعتیہ مشاعرہ مورخہ 15 ستمبر 2019 بروز اتوار بوقت 12بجے دن معروف دینی درسگاہ جامعہ دختران اسلام چوک موھنی روڈ لاہور میں منعقد ہوا جسکی صدارت نامور استاد نعت گو جناب پروفیسر ظہیر احمد ظہیر نے کی۔ مہمانان گرامی میں ماہنامہ سنیہا کے مدیر جناب ناز اوکاڑوی اور دنیاے نعت کے روشن مینار جناب عمران سلیم صاحب تھے۔ شعراء کی کثیر تعداد نےاس مبارک مجلس میں شرکت کی۔


اس موقع پر جناب ناز اوکاڑوی نے عمران سلیم صاحب کی نعتیہ شاعری پر خصوصی مقالہ پڑھا جسکی شرکائے محفل خوب پذیرائی کی۔تلاوت کلام مجید حسین مرتضیٰ مغل اور نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نائب مدیر ماہنامہ کاروان نعت لاھور پاکستانمحمد حسن مرتضیٰ مغل نےپیش کی۔معروف نعت گو عقیل شافی نے نقابت کی اور مدیر ماہنامہ کاروان نعت لاھور محمد ابرار حنیف مغل میزبان محفل تھے۔ جن معزز و محترم غلامان سید المرسلین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے اپنی اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا ان میں ظہیر احمد ظہیر، ناز اوکاڑوی،عمران سلیم،امحمد ابرارمرتضائی عقیل شافی،اختر ججہ،محمد طفعل اعظمی،عدل منہاس لاہوری،محمد ساجد نوری ڈھلوں ہمایوں پرویز شاھد،فرزند گورداسپوری، شوکت علی شوکت، محمد یوسف یار،حاجی محمد لطیف کھوکھر، محمد الیاس چاک شاہ،محمد انور ستار، متین کاشمیری، محمد ایوب ساگر،شاہد عباسی، محمد ذیشان اسلم سلطانی، سید فراست بخاری ،جواد احمد راسخ ، محمد عمران انیس طاہری،ڈاکٹر ایم ابرار اور ارسلان احمد ارشد کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔اعجاز علی قادری اور عبدالہادی نے بھی نعتیہ کلام پڑھا۔آخر میں خورشید احمد ضیاء اور محمود الحسن شاعرغربت کے لئے دعائے مغفرت کی گئی جبکہ محمد یوسف میمن،راشد اعظم،حافظ غلام مصطفی (نعت خواں کراچی), محمد یوسف ورک اور محمد شفیق مغل کے لئے دعائے صحت کی گئی۔ آیندہ مشاعرہ 20 اکتوبر 2019 کو منعقد ھوگا۔س

مزی دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات