مائِل کرم پہ آپؐ کی جب ذات ہو گئی
"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر : اسلم فیضی
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم]
مائِل کرم پہ آپؐ کی جب ذات ہو گئی
لطف و عطا کی چار ُسو برسات ہو گئی
اسمِ نبیؐ کے ذکرسے دل شاد ہوگیا
مَعدوم ساری تلخیِ حالات ہوگئی
جب بھی درود پاک لبوں پر سجا لیا
دل کے ِحرا میں نور کی برسات ہوگئی
سِدرہ پہ جا کے حضرتِ جبریل ؑ رک گئے
زیبِ کمال آپ ہی کی ذات ہوگئی
فیضیؔ دیارِ عشقِ نبیؐ میں جو سانس لی
خوشبو سے ، روشنی سے ملاقات ہوگئی
مزید دیکھیے[ترمیم]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|