مئی 2021 ـ 53 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Arsalan Arshad.jpg

رپورٹ : ارسلان ارشد

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعت لائبریری، شاہدرہ کی 53 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت لائبریری، شاہدرہکے زیرِ اہتمام 53ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت 9 مئی 2021 کو محمد ارسلان ارشد کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ بعد از نمازِ عصر چلنے والی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہوتی ہلکی بارش نے ماحول کو محفل کے لیئے موزوں ترین بنا دیا۔ ماہِ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں منعقد ہونے والی اِس محفلِ پاک کو منسوب کیا گیا تھا حال ہی میں اس دنیائے فانی سے کُوچ کر جانے والے پاکپتن شریف کے نمائندہ نعت نگار، معروف شاعر جناب چودھریکرم علی کیفی فریدی(مرحوم) سے ۔

حکومتی ایس او پیز کی پاسداری کرتے ہوئے محدود لوگوں کی موجودگی میں ہونے والی اس محفل کو لائبریری کے فیس بُک پیج سے براہِ راست نشر کیا گیا جسے نعت سے محبت رکھنے والے احباب کی کثیر تعداد نے ملاحظہ کِیا ۔ چودھری کرم علی کیفی (مرحوم) کے صاحبزادے چودھری علی رضا کیفی خصوصی طور پر پاکپتن سے تشریف لائے اور مہمانِ خصوصی کے منصب پر براجمان ہوئے۔

جن نعت خواں حضرات نے کرم علی کیفی کی نعتیں پڑھ کر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کِیا اُن میں حنان رضا واہلہ، محمد ذوالقرنین، محمد عبد اللہ رانا، محمد نصیر احمد قادری، سید عرفان احمد نقوی، محمد جنید نقشبندی، محمد فرقان ارشد اور محمد اویس رضا صابری کے نام شامل ہیں۔ جناب پروفیسر ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد نے چودھری کرم علی کیفی فریدی(مرحوم) کے حوالے سے اظہارِ خیال فرماتے ہوئے کہا کہ "کرم علی کیفی نے تمام عمر نعت اور نعت سے جڑے لوگوں سے محبت کرنے میں گزاری اور یہ اسی محبت کا ثبوت ہے کہ آج اُن کے جانے کے بعد بھی ہم سب جمع ہو کر نعت کو ہی حوالہ بنا کر اُنہیں یاد کر رہے ہیں"

آخر میں کرم علی کیفی کے صاحبزادے چودھری علی رضا کیفی نے بھی اپنے والدِ مرحوم کی خدماتِ نعت کے حوالے سے گفتگو فرمائی اور خود بھی اُن کا لکھا کلام عمدہ ترنم کے ساتھ پیش فرمایا۔ افطار کے با برکت اور پُر سُرور لمحات کے قریب قاری محمد نعمان چشتی نے دعا فرمائی جس میں کرم علی کیفی سمیت اُمت کے تمام مرحومین کے لیئے دعائے مغرت کی گئی۔ بعد از دعا محفل میں موجود لوگوں کی خدمت میں افطاری اور کھانا پیش کیا گیا جس کے ساتھ ہی یہ معطر و منور محفلِ پاک مکمل ہوئی۔

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات