قندیل حرا ۔ تنویر پھول

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


قندیل حرا معروف شاعر تنویر پھول کا نعتیہ مجموعہ ہے جو ۱۶۰ صفحات پر مشتمل ہے ۔ اس سے پہلے ان کا حمد و نعت و منقبت کا مجموعہ انوار حرا جو ۳۰۴ صفحات پر مشتمل تھا، منظر عام پر آچکا ہے ۔ قندیل حرا جہان حمد پبلی کیشنز کے زیر اہتمام 2003 ء میں شائع ہوا جبکہ انوار حرا ، حرا فاونڈیشن پاکستان نے 1997ء میں شائع کیا تھا ۔ قندیل حرا میں تنویر پھول نے ۹۲ نعتیں شامل کی ہیں جو بحساب ابجد حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اسم مبارک محمد کی عددی قیمت کے برابر ہیں ۔ شروع میں اسم ذات اللہ کے عدد کے مطابق 66 اشعار پر مشتمل ایک حمد بھی اس مجموعے میں شامل ہے جس کے چند اشعار یہ ہیں :


پاک مولا ہے ، سب سے اعلیٰ ہے ۔ حمد اللہ کا قصیدہ ہے

بندگی کا یہ اِک طریقہ ہے ۔ حمد ساری اُسی کو زیبا ہے

مصلحت اُس کی کوئی کیا سمجھے ۔ توسنِ فہم پا شکستہ ہے

اُس کی تعریف کی نہیں طاقت ۔ طائر فکر پر بریدہ ہے

سورہ ء نصر نے کہا ہم سے ۔ حمد کرنا بھی اِک فریضہ ہے

اُس کو چاہو ، وہ چاہتا ہے تمھیں ۔ غور کرنے کی دوستو ، جا ہے

کیسے چھوڑے گا آخرت میں وہ ؟ ۔ جو یہاں بھی خیال رکھتا ہے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

تنویر پھول | انوار حرا | قندیل حرا | زبور سخن | ارحم الراحمین | دیگر مجموعہ ہائے نعت


بیروانی روابط[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]