فصاحت کا سفر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
FB IMG 1690887303575.jpg

کتاب : فصاحت کا سفر

مصنف و مرتب: سید فصیح الدین سہروردی

پبلشر: کرماں والا بُک شاپ، دربار مارکیٹ لاہور 04237249515

صفحات : 520

قیمت: درج نہیں

سال ِ اشاعت : 2023

تعارف کنندہ : ارسلان ارشد

فصاحت کا سفر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جناب سید فصیح الدین سہروردی پاکستان کے ایسے باکمال نعت خوان ہیں کہ جنہیں اپنے مخصوص باادب اندازِ ثنا خوانی کے باعث عالمگیر شہرت حاصل ہوئی ہے اور وہ کئی دہائیوں سے مدحتِ رسولِ کریمﷺ کی خوشبو عقیدت بھرے انداز میں بکھیرتے چلے آرہے ہیں "فصاحت کا سفر" اُن کے مضامین اور یاداشتوں پر مبنی ایک اہم اور اپنی نوعیت کی منفرد کتاب ہے کتاب کے آغاز میں متعدد شخصیات کے تاثرات ہیں جس کے بعد حصہء مضامین میں سید فصیح الدین سیہروردی کے مختلف نعتیہ اکابرین کے لئے لکھے گئے مضامین شامل ہیں جبکہ اس کتاب کا زیادہ تر حصہ اُن کے نعتیہ سفر کی یاداشتوں پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے اپنے بچپن، تعلیمی مراحل اور نعت خوانی سیکھنے کے دور سے لے کر اپنی آڈیو المبز، ٹی وی پر ثنا خوانی، ملک اور بیرونِ ملک محافل کے لئے کئے گے سفر اور اِن محافل کے احوال کو خاصی تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے۔ کتاب کے آخر میں ایک حصہ نعتیہ کلام کا ہے جس میں انہوں نے اپنے والد سید ریاض الدین سہروردی کے نعت اور منقبت پر مشتمل کلام کا انتخاب شامل کیا ہے