فرش سے تا عرش ہیں سارے زمانے آپ کے ۔ انجم رومانی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: انجم رومانی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

فرش سے تا عرش سارے زمانے آپﷺ کے

ساری دنیاؤں کے ہیں مخفی خزانے آپ کے


اک طرف صدیقِ اکبر اک طرف روح الامینؑ

ہم سفر کیا کیا بنائے ہیں خدا نے آپ کے


ذرہ ذرہ آپ کی سچی رسالت کا گواہ

ذرے ذرے کی زباں پر ہیں ترانے آپ کے


کروتیں لیتے ہیں میرے ذہن میں بدر وحنین

یاد آتے ہیں بہت ساتھی پُرانے آپ کے


مرکزِ نور ونظر ہیں آپ کے غاور مزار

سب ٹھکانوں سے حسیں تر ہیں ٹھکانے آپ کے


حیرتیں گم ہوگیئں ہیں دانشیں ہیں لاجواب

رہ گئے اوصاف گِن گِن کر سیانے آپ کے


راستہ تکتی رہیں ان کی نگاہیں آپ کا

ہاتھ چومے ہیں رسولوں کی دُعا نے آپ کے


آپ کی یادوں میں گم رہتا ہے انجم رات دن

خواب آتے ہیں اسے اکثر سہانے آپ کے