فخر پاک و نازش ہندوستاں ہے نعت رنگ ۔ حافظ عبدالغفار حافظ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: حافظ عبدالغفار حافظ

برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

فخرِ پاک و نازشِ ہندوستاں ہے نعت رنگ

الیقیں اردوزباں کا ترجماں ہے نعت رنگ


اس سے پہلے آگئی چوبیس پرچوں کی بہار

خیر سے اس مرتبہ پچیسواں ہے نعت رنگ


ہو مبارک یہ سعادت اے صبیح الدین صبیحؔ

آپ ہی کے عزم و ہمت کانشاں ہے نعت رنگ


جو رسالے نعت کی ترویج میں مصروف ہیں

ان رسالوں کا امیرِ کارواں ہے نعت رنگ


حضرتِ حسان بن ثابت سے لے کرآج تک

نعت گوئی کی مکمل داستاں ہے نعت رنگ


اس کو سینے سے لگاتے ہیں سبھی اہلِ ادب

اہلِ دل کے واسطے اک ارمغاں ہے نعت رنگ


راہ میں حائل ہزاروں مشکلوں کے باوجود

منزلِ مقصود کی جانب رواں ہے نعت رنگ


نامکمل ہی کہا جائے گا وہ اس کے بغیر

ہے مکمل وہ کتب خانہ جہاں نعت رنگ


حمد ، نعتیں ، تبصرے ، اعلیٰ مضامیں اور خطوط

اک سجیلی خوبصورت کہکشاں ہے نعت رنگ


سچ جو پوچھو لائقِ تحسیں عزیز احسن بھی ہیں

جن کی ہمت سے ہمارے درمیاں ہے نعت رنگ


خیر سے صفحات ہیں اس مرتبہ نو سو پچاس

کون کہہ سکتا ہے حافظؔ ناتواں ہے نعت رنگ


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام