فا اذکرونی اذکرکم

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


کتاب : فا اذکرونی اذکرکم

شاعرہ: بشری فرخ

سال اشاعت  : 2021ء

ادارہ: آرٹ پوائنٹ ، پشاور ، رابطہ : 03005978253

بشری فرخ، سیرت ایوارڈ یافتہ نعت گو شاعرہ ہیں ۔ اس سے پہلے تقدیسی شاعری کے ان کے تین مجموعے آچکے ہیں ۔ فا اذکرونی اذکرکم ایک حمدیہ مجموعہ ہے ۔ اس مجموعے پر ارشد محمود ناشاد / ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد ، ڈاکٹر کاشف عرفان اور مامون ایمن کا تبصرہ شامل ہے ۔ ہر مبصر نے بشری فرخ کی شاعری کو سراہا ہے ۔

کتاب ِ ہذا میں کل 74 کلام ہیں ۔ ہئیت اور مضامین کے اعتبار سے اس کتاب کی شاعری میں ایک وسعت ہے ۔ شاعرہ نے قطعات ، غزل، نظم ، آزاد نظم کی اصناف میں شاعری کی ہے ۔ فکری وسعت کے لیے ایک کلام کے یہ چار اشعار ہی باقی کتاب کا خاکہ بنانے کے لیے کافی ہیں ۔

خدا بندے کو جب الفاظ کی زنبیل دیتا ہے

تو حرف و صوت کا آہنگ بھی تشکیل دیتا ہے


خدا نے یاد فرمایا ہے اے محبوب ِ ربانی

شب ِ معراج خوش خبری یہ جبرائیل دیتا ہے


ترستی ہے جبیں سجدہ کرے بیت المقدس میں

کہاں یہ حق مسلمانوں کو اسرائیل دیتا ہے


برائی سے برابر روکتا رہتا ہے انساں کو

کبھِی ہے کھینچتا رسی، کبھی وہ ڈھیل دیتا ہے


پہلے شعر میں عنایات ِ سخن ، دوسرے میں نعت ، تیسرے میں عصری نوحہ اور چوتھے میں مشیت و قدرت الہی ۔ بیشتر کلاموں میں فکری تنوع کا یہی عالم ہے ۔