غزالہ انجم

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


حرفِ عقیدت، غزالہ انجم کا شعری مجموعہ ہے - جو حمد، نعت، سلام اور مناقب کو محیط ہے - غزالہ انجم ، بوریوالہ سے تعلق رکھنے والی قلم کار ہیں - بی ایس سی کرنے کے بعد ایم اے پولیٹیکل سائنس اور ایم اے اردو کی اسناد حاصل کیں - اِس وقت تدریس کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں - شاعری کے علاوہ نثری ادب پاروں میں مضامین اور کالم بالخصوص تخلیق کرتی ہیں -جو مختلف اخبارات کی زینت میں اضافہ کرتے رہتے ہیں - مضامین اور کالمز پر مشتمل "نوائے انجم" کے نام سے ایک مجموعہ منظرِ عام پر آچکا ہے- خوش فکر شاعرہ ہیں - "نوائے انجم" اور "حرفِ عقیدت" کے علاوہ غزلوں کے دو مجموعے منصہء شہود پر آچکے ہیں، جو "خزاں موسم گزر جائے" اور "سمندر رقص کرتا ہے" کے ناموں سے شائع کیے گئے - علاوہ ازیں زیرِ طبع تصانیف میں" فکرِ اقبال"، "افسانچے اور نگارشات" اور "مجموعہ تقاریر" شامل ہیں - <ref> حرف عقیدت ۔ ایک تبصرہ از فائق ترابی </ref>