علاج دیدہ پر نم حضور کی رحمت ۔ رفیع الدین قریشی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: رفیع الدین قریشی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

علاجِ دیدہ پُر نم حضورﷺ کی رحمت

دلِ فگار کا مرہم حضورﷺ کی رحمت


فضائے ارض وسماوات تک نہیں محدود

محیط بزم دو عالم حضورﷺ کی رحمت


نواز دیں جسے بن جائے مرکزِ توحید

فروغِ خانہ ارقم حضورﷺ کی رحمت


ہوئے ہیں ایک جہاں میں عطا ولطف وکرم

عنایتوں کا ہے سنگم حضورﷺ کی رحمت


جہنوں نے کی نہ کمی آپ کو ستانے میں

ہوتی نہ ان پر بھی کچھ کم حضورﷺ کی رحمت


ہے آرزو مری وہ سرزمین نکہت ونور

جہاں برستی ہے پہیم حضورﷺ کی رحمت


اس اضطراب زدہ دورِ بے اماں میں ذکی

ہے ایک امن کا پرچم حضورﷺ کی رحمت