عدد نکالو ہر چیز سے چوگن کرلو وائے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

عدد نکالو ہر چیز سے چوگن کرلو وائے

دو ملا کے پچگن کرلو بیس کا بھا گ لگائے

باقی بچے کے نو گن کرلو دو اس میں دو اورملائے

کہت کبیر سنو بھئی سادھو نام محمد( ص) آئے

شاعر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کبیرداس

وضاحت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کسی بھی حرف کے عددی قیمت نکال کر اسے چار گنا کر لو ۔ اور پھر اس میں دو ملا کر پانچ گنا کر کے 20 پر تقسیم کر دو جو باقی بچے اسے 9 سے ضرب دے کر 2 جمع کر لو ۔ تو "محمد" ﷺ کے نام کا عدد 92 حاصل ہو گا۔ مثلا

بادل کی عدد قیمت 2+1+4+30=37 ہے ۔

اس چار گنا کیا جائے تو 148 حاصل ہوا

اب اس میں دو ملایا تو 150

پانچ گنا کیا تو 750

بیس پر تقسم کیا تو 10 بچا

اسے 9 سے ضرب دیا تو 90

2 جمع کیا تو 92 جو کہ "محمد"ﷺ کا عدد ہے ۔

اس قطعے پر تنقید[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کچھ نقاد کہتے کہ جب 20 پر تقسیم کرنے کے بعد 10 بچ جاتا ہے تو اس کے بعد ضرب و جمع سے 92 ہی نہیں کوئی بھی عدد حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ تو اس سے قطعے سے "محمد" لفظ کی کوئی خاص شان ظاہر نہیں ہوتی ۔

تنقید کا جواب[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

درج بالا رائے پر جواب دیا جاتا ہے کہ یہ درست کہ اس قطعے کی ترتیب سے کوئی بھی لفظ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ رسول کریم ﷺ کی ذات جامعیت و اکملیت کا مظہر تھی ۔ جو خوبیاں رسول کریم ﷺ کی شخصیت کا مظہر ہوں ان میں سے کچھ اور شخصیات یا اشیا سے بھی منسوب ہو سکتی ہیں۔ جیسے سبز رنگ تو پتوں کو بھی ہوتا ہے جو ہر طرف نظر آتے ہیں لیکن کسی عاشق ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جب سبز رنگ کا ذکر کیا جائے تو اس کے ذہن میں گنبدِ خضرا کا منظر بنے گا ۔ یہی عالم کبیر داس کا ہے ۔ جب انہیں علم ہوا کہ اس طریقے سے کوئی بھی عدد حاصل کیا جا سکتا ہے تو انہوں نے لفظ "محمد" کا عدد حاصل کرنے کو ترجیح جانا اور اسے قطعہ بند بھی کر دیا

مزید دیکھیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شیخ سعدی | عبد الرحمان جامی | دلو رام کوثری | بلھے شاہ

شراکتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صارف:صابر نائب صارف:ارم نقوی