عبد العزیز خالد

"نعت کائنات" سے
(عبدالعزیز خالد سے پلٹایا گیا)

This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

Abdul aziz khalid 2.jpg

عبد العزیز خالد 14 جنوری، 1927ء کو موضع پرجیاں کلاں، تحصیل نکودر، جالندھر ضلع، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ وہ اسلامیہ کالج لاہور کے فارغ التحصیل تھے اور کالج کے مجلے کریسنٹ کے مدیر بھی رہے۔ 1950ء میں وہ مقابلے کا امتحان پاس کرنے کے بعد انکم ٹیکس آفیسر مقرر ہوئے ۔ وہ ایک درویش صفت نعت گو شاعر تھے جنہیں اردو، عربی، فارسی، انگریزی اور سنسکرت زبانوں میں غیر معمولی عبور حاصل تھا۔ انہوں نے انگریزی، یونانی، چینی اور دیگر زبانوں کے شعری تراجم بھی کئے جن میں غبارِ شبنم، سرودِ رفتہ اور بادِ شمالی وغیرہ شامل ہیں۔

تعلیمی و ادبی زندگی[ترمیم]

انکے تعلیمی کیرئیر کو سنوارنے میں قابل فخر اساتذہ پروفیسر علیم الدین سالک‘ پروفیسر حمید اللہ خاں‘ ڈاکٹر برہان احمد فاروقی اور پروفیسر رفیق خاور کا بھی ہاتھ تھا ۔ انکا تعلیمی کیرئیر بہت شاندار تھا اور انہوں نے 1944ءمیں میٹرک کے امتحان میں پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ انہیں حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ہاتھوں بہت سے گولڈ میڈل لینے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔ 1946ءمیں گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کے حبیبہ ہال میں قائداعظم محمد علی جناحؒ تشریف لائے اور جب بار بار یکے بعد دیگرے سٹیج پر انہیں چھ مرتبہ گولڈ میڈلز لینے کیلئے بلایا گیا تو حضرت قائداعظمؒ انہیں دیکھ کر مسکرانے لگے اور فرمایا ”نوجوان کچھ میڈلز دوسروں کیلئے بھی چھوڑ دو“ [1]

نعتیہ شاعری[ترمیم]

اسلام سے انہیں عشق تھا‘ انہوں نے نظموں کے علاوہ قرآنی رباعیات بھی لکھیں۔ انکا لہجہ بہت منفرد تھا اور وہ عربی الفاظ و تراکیب کا استعمال انکی خصوصیت اور انفرادیت تھی۔ نعت گوئی میں انہیں ملکہ حاصل تھا۔

انہوں نے ”فارقلیط“ کے نام سے پہلی طویل نظم لکھی جوردیف و قافیہ کی پابندی کے ساتھ تیرہ سو چوراسی اشعار پرمشتمل ہے

’’عبدہ‘‘ پندرہ سو زائد مصرعوں پر مشتمل آزاد نعتیہ نظم ہے

"ان کی نعت گوئی کا رنگ انفرادیت ان کے نعتہ مجموعوں کے نام ہی سے جھلکتا ہے ، مثلاً ’’فارقلیط ‘‘، ’’منحمنا ‘‘، ’’حمطایا ‘‘، ’’ماذ ماذ‘‘، ’’عبدہ ‘‘ وغیرہ خالد کے نعتیہ مجموعوں کے نام حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ان اسمائے مبارکہ سے ماخوذ ہیں جن کا ذکر کتب سابقہ اور صحائف آسمانی میں آیا ہے خالد نے اسمائے صفات کی معنوی وسعت ورفعت اور بلاغت کے سبب انھیں ازسر نو متعارف و روشناس کرایا اور اُردونعت میں ان کی ترویج کی۔ عصر حاضر کے نعت گو شاعروں میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اسمائے صفات کاذکر اورتلاش خالد کے اسی ذوق اختراع و اجتہاد کا مرہون ِ منت ہے ۔ خالد کی نعت دوسرے تمام نعت گو شعرا کے کلام سے مختلف اورجدا ہے ان کے نعتیہ مضامین محبت ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے جذبات سے لے کر تاریخ اسلام کے مختلف واقعات تک پھیلے ہوئے ہیں۔ علوم و فنون، اساطیر و تلمیحات، تمدن، تاریخ، تہذیب و ثقافت،معاشرت و عمرانیات وغیرہ کے متعدد حوالوں نے ان کی نعت کے دائرے کو بہت وسعت دی ہے ۔" [2]

مزید دیکھیے : عبد العزیز خالد کی نعتیہ شاعری ۔ اقصی سلطانہ کے مقالے سے اقتباس

نعتیہ مجموعہ ہائے کلام[ترمیم]

حمطایا |منحمنا | طاب طاب | ماذ ماذ | حدیثِ خواب | کلکِ موج | خروشِ خم |

ثانیِ لاثانی | سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی پانچ سو سے زائد اشعار پر مشتمل منقبت

’’بُوتراب‘‘ | سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کی تین سو تیرا اشعار پر مشتمل منقبت

لحنِ صریر | قرآنی آیات اور احادیث کے اقتباسات پر مشتمل تین سو تیرہ رباعیات کا مجموعہ

غزلیات اور ملی شاعری[ترمیم]

دشتِ شام | کفِ دریا | پروازِ عقاب | برگِ خزاں | دکانِ شیشہ گر | سرابِ ساحل | زنجیرِ رم آہو | کجدار و مریض | ورقِ ناخواندہ | شعلہِ چنار

حمدیہ و نعتیہ کلام[ترمیم]


اعزازات[ترمیم]

  • پرائیڈ آف پرفارمنس
  • نقوش ایوارڈ
  • آدم جی ادبی ایوارڈ
  • گلڈ ایوارڈ
  • کراچی کے معروف شاعر اور ادیب انور افسر شعور نے انکے بارے میں ”اردو ادب کے والد‘ عبدالعزیز خالد“ کا نعرہ لگایا تھا جو بہت مشہور ہوا تھا۔ [3]>

وفات[ترمیم]

28 جنوری 2010ء کو عبد العزیز خالد جہان ِ فانی سے جہان ِ ابدی کو کوچ کر گئے ۔ انکے جنازے پر کسمپرسی کا عالم تھا اور کوئی قابل ذکر ادیب‘ شاعر نظر نہ آیا [4]>

مزید دیکھیے[ترمیم]

محشربدایونی | عرش صدیقی | نعیم صدیقی | ڈاکٹر وحید قریشی | شان الحق حقی | عبدالعزیز خالد | حفیظ تائب | حنیف اسعدی | حکیم سروسہانپوری | شبنم رومانی | اخترلکھنوی | شہزاد احمد | امجد اسلام امجد | خورشید رضوی| ثروت حسین | انورمسعود | ریاض مجید | ریاض حسین چودھری | ستیا پال آنند | پیرزادہ قاسم | احمد جاوید | افتخارعارف | خالد احمد | انور جمال | رشید قیصرانی | لالہ صحرائی | پرتوروھیلہ | نصیر ترابی | شوکت ہاشمی | گوھرملسیانی | سید انوار ظہوری | انجم نیازی | ملک زادہ جاوید | انورمحمود خالد | عزیز احسن | حنیف اخگرملیح آبادی | سلیم کوثر | سعود عثمانی | فراست رضوی | لیاقت علی عاصم | اظہر عنایتی | محمد فیروز شاہ | اشفاق انجم | صابر سنبھلی | رئیس احمد نعمانی | منیر سیفی | صفدر صدیق رضی | قمروارثی | نورین طلعت عروبہ | عقیل عباس جعفری | خورشید ربانی | اجمل سراج | عنبرین حسیب عنبر | عرش ہاشمی | شاکر القادری | آفتاب مضطر | کاشف عرفان | سرور حسین نقشبندی | سمعیہ ناز | صبیح رحمانی-


نئے صفحات
نعت کائنات پر نئی شخصیات

حواشی و حوالہ جات[ترمیم]

  1. روزنامہ نوائے وقت
  2. اقصی سلطانہ، مجلہ نعت رنگ کے تنقید مباحث کا مطالعہ ، مقالہ برائے ایم فل , یونیورسٹی آف سرگودھا
  3. روزنامہ نوائے وقت
  4. روزنامہ نوائے وقت