عالم ہوا یہ شمع رسالت کے نور سے ۔ کوثر بریلوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: کوثر بریلوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

عاالم ہوا یہ شمعِ رسالت کے نور سے

پروانے آ رہے ہیں بڑی دور دور سے


کوثر سے واسطہ نہ شرابِ طہور سے

ہم کو غرض ہے مستی جامِ حضور سے


شانِ حبیب حق کی وضاحت ہے صاف صاف

قرآں کی آیتوں سے سطورِ زبور سے


احسان ترے کہاں تک اٹھائیں گے اے صبا

اب حالِ دل زبانی کہیں گے حضور سے


عشقِ نبی میں پائے متاع شبِ الم

صبحِ طرب کو دیکھ رہا ہوں غرور سے


عشقِ نبی سے سب ہیں بتدریج فیضیاب

منسوب دار سے ہے کوئی کوہِ طور سے


کس بزم میں وہ آج بھی جلوہ فگن نہیں

دیکھے ذرا تو کوئی نگاہِ شعور سے


کوثر اسی جہاں میں ملے نعمتِ ارم

انسان کام لے جو ذرا بھی شعور سے