ظفر جنک پوری کی وفات ۔ شاہ اجمل فاروق ندوی

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

Zafar Janakpuri.jpg

از : اجمل فاروق ندوی

ظفر جَنَک پوری کی وفات[ترمیم]

31 دسمبر 2018 کو دہلی کے ایک کہنہ مشق شاعر اور بزرگ نعت گو مولانا عبدالعزیز ظفر جنک پوری کا انتقال ہوگیا. انا للہ و انا الیہ راجعون.

ظفر جنک پوری کا ایک نعتیہ مجموعہ "خلق عظیم" پہلی مرتبہ 2002 میں شائع ہوا تھا. پھر کچھ اضافوں کے ساتھ 2007 میں شائع ہوا تھا. اس مجموعے پر متعدد مشاہیر نے اپنے گراں قدر تاثرات تحریر کیے تھے، جن میں مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی، مولانا سید محمد انظر شاہ کشمیری، مولانا شاہ قمر الزماں الہ آبادی، مولانا سید محمد ولی رحمانی، مولانا اسرار الحق قاسمی، مولانا ریاست علی بجنوری، مولانا محمد غلام وستانوی، مفتی سعید احمد پالن پوری، مولانا محمد عبداللہ طارق دہلوی، ڈاکٹر کلیم احمد عاجز، پروفیسر اختر الواسع، قاضی ابرار کرت پوری اور ڈاکٹر احمد محفوظ خاص طور پر قابل ذکر ہیں.

ظفر جنک پوری نے فن کاری کا ثبوت دیتے ہوئے عربی و فارسی میں بھی نعتیں کہیں اور متقدمین کے کلام پر تضمین بھی کی. چار زبانوں پر مشتمل اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا خان بریلوی کی مشہور زمانہ نعت کی زمین میں انھوں نے بھی چار زبانوں میں ایک نعت کہی تھی، جسے خاص مقبولیت حاصل ہوئی.

اسلوب کے لحاظ سے ظفر جنک پوری کلاسیکی شاعر تھے. اساتذہ کے کلاسیکی ترنّم میں پڑھتے بھی تھے اور محفل پر چھا جاتے تھے. انھوں نے دارالعلوم دیوبند سے عالمیت بھی کی تھی اور متعدد علماء و مشائخ کی صحبتیں بھی حاصل کی تھیں. وہ ہندستان کی معروف روحانی شخصیت اور عالم و مصنف مولانا شاہ محمد قمر الزمان الہ آبادی کے خلیفہء مجاز بھی تھے اور حتی الوسع اصلاح و ارشاد کا فریضہ بھی انجام دیتے تھے.

مجھے بارہا حضرت ظفر جنک پوری سے ملاقات کا موقع ملا. ہمارے گھر پر منعقد ہونے والی نعتیہ محفلوں میں بھی وہ تشریف لائے. اِدھر طویل عرصے سے ملاقات کا موقع نہیں مل سکا تھا. افسوس ہے کہ آج ہی پاکستان سے ایک جواں سال نعت گو بلال رشید کی وفات کی بھی خبر ملی. اس طرح ہم ایک دن میں دو اچھے اور صاحبِ مجموعہ نعت گو شعراء سے محروم ہوگئے.

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکیزہ اصناف سخن میں اُن کی کوششوں کو اُن کے لیے مغفرت کا ذریعہ بنائے. آمین

مزید دیکھیے[ترمیم]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

تازہ خبریں
"نعت کائنات : اس طرح کے بے شمار اہم صفحات کا زخیرہ ہے ۔ اگر آپ حمد و نعت کے حوالے سے کوئی سرگرمی کر رہے ہیں تو ہمیں ضرور مطلع کریں ۔ مزید اہم صفحات دیکھیے