ظفر جنک پوری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Zafar Janakpuri.jpg

دہلی کے کہنہ مشق نعت گو شاعر۔ ان کا پورا نام عبدالعزیز ظفر جنک پوری تھا ۔

نعت گوئی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اسلوب کے لحاظ سے ظفر جنک پوری کلاسیکی شاعر تھے. اساتذہ کے کلاسیکی ترنّم میں پڑھتے بھی تھے اور محفل پر چھا جاتے تھے. انھوں نے دارالعلوم دیوبند سے عالمیت بھی کی تھی اور متعدد علماء و مشائخ کی صحبتیں بھی حاصل کی تھیں. وہ ہندستان کی معروف روحانی شخصیت اور عالم و مصنف مولانا شاہ محمد قمر الزمان الہ آبادی کے خلیفہء مجاز بھی تھے اور حتی الوسع اصلاح و ارشاد کا فریضہ بھی انجام دیتے تھے.


ظفر جنک پوری نے فن کاری کا ثبوت دیتے ہوئے عربی و فارسی میں بھی نعتیں کہیں اور متقدمین کے کلام پر تضمین بھی کی. چار زبانوں پر مشتمل اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا خان بریلوی کی مشہور زمانہ نعت کی زمین میں انھوں نے بھی چار زبانوں میں ایک نعت کہی تھی، جسے خاص مقبولیت حاصل ہوئی.

مجموعہ کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خلق عظیم

وفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دہلی کے یہ کہنہ مشق شاعر اور بزرگ نعت گو 31 دسمبر 2018 کو دہلی میں انتقال کرگئے

بشکریہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اجمل فاروق ندوی


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
تازہ خبریں
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659