طلب سے پہلے میرا کاسہ بھر دیتا ہے ۔ ناہید شاہد

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : ناہید شاہد

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

طلب سے پہلے میرا کاسہ بھر دیتا ہے

میرے سارے کام وہ خود ہی کر دیتا ہے


غار ِ حرا سے غار ِ ثور تلک کا وقفہ

آنکھ کی پتلی کو کیا کیا منظر دیتا ہے


کرتا ہے آزاد وہ دنیا کو ہر ڈر سے

اور بس ایک خدا کا سب کو ڈر دیتا ہے


اس کی ایک نظر سے کھل اٹھتے ہیں موسم

وہ بنجر دھرتی کو زندہ کر دیتا ہے


بھٹکے لوگو، اس کے گھر کا رستہ لے لو

جینے کے وہ سب کو لاکھ ہنر دیتا ہے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام