صدائیں درودوں کی آتی رہیں گی مراسن کے دل شاد ہوتا رہے گا ۔ محمد علی ظہوری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Muhammad Ali Zahoori Kasuri.jpg

مرکزی صفحہ
اردو نعتیں
پنجابی نعتیں

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صدائیں درودوں کی آتی رہیں گی مراسُن کے دل شاد ہوتا رہے گا

خدا رکھے آباد اہلِ نظر کو محمد کا میلاد ہوتا رہے گا


محمد دیا حق نے اسمِ گرامی ہمیں جاں سے پیارا ہے یہ نامِ نامی

وسیلئہ رومی، وظیفہ جامی یہی نام ہے یاد ہوتا رہے گا


سکوںِ دل وجاں خیال نبی ہے نگاہوں کا مرکز جمالِ نبی ہے

جسے آرزوائے وصالِ نبی ہے وہ دل غم سے آزاد ہوتا رہے گا


گلُوں کا تبسّم رُخِ والضحیٰ سے وجودِ گلستان دمِ مصطفےٰ سے

وہ گلشن نہیں ہے جہاں وہ نہیں ہے وہ خالی ہے برباد ہوتا رہے گا


گدا ہے جو شاہِ امم کی گلی کا اسے کوئی طعنہ نہ دے مفلسی کا

وہ اجڑا نہیں ہے کرم ہے سخی کا حقیقت میں آباد ہوتا رہے گا


نوائے ظہوری ثنائے نبی ہے مرا دین وایماں رضائے نبی ہے

جو محروم لطف وعطائے نبی ہے وہ ناکام وناشاد ہوتا رہے گا


انتخاب جہاں شائع ہوئی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ایک سو ایک پاکستانی نعت گو شعرا، ڈاکٹر شہزاد احمد، رنگ ادب پبلی کیشنز، کراچی ۔ 2017