صائمہ آفتاب

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

صائمہ آفتاب ، فردا تخلص استعمال کرتی ہیں وہ 6 مارچ 1976 کو ،تلہ گنگ ، ضلع چکوال میں پیدا ہوئیں۔ منڈی بہاؤالدین سے تعلق ہے اور سکونت لاہور میں رکھتی ہیں ۔ انہوں نے میڑک 1992 میں کیتھیڈرل سکول لاہور کیا ۔بی اے 1996 میں کنئیرڈ کالج لاہور کیا ۔ ۔ سی ۔ ایس۔ ایس کرنے کے بعد عملی زندگی کا آغاز کیا اور ان دنوں لاہور میں ایڈیشنل کلکٹر مغلپورہ ڈرائی پورٹ تعینات ہیں۔ <ref> فیس بک گروپ پذیرائی </ref>


شاعری کا آغاز کالج کے زمانے سے کیا۔ اپنے مذہبی رحجانات کی وجہ سے گاہے بگاہے نعت بھی کہتی ہیں ۔ ایک نعت مبارکہ دیکھیے ۔


مجھ بے نوا کے پاس کیا وجدانِ نعت ہے

نادم سا ایک اشک ہی سامانِ نعت ہے


اچھا عمل بھی مدحتِ خیر الانام ہے

“ہر شعبۂ حیات میں امکانِ نعت ہے”


آدم نے سیکھا اسمِ محمد ، نبی ہوئے

یعنی یہ کائنات دبستانِ نعت ہے


جتنا یہاں سکوت ہے یکسر درود ہے

جتنا یہاں کلام ہے فیضانِ نعت ہے


جو عرش پر امامِ صف انبیاء بنا

محبوب کبریا وہی سلطانِ نعت ہے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات