شہ دیں کی طلب میں زندگی محسوس ہوتی ہے ۔ فدا خالدی دہلوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: فدا خالدی دہلوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شہِ دیں کی طلب میں زندگی محسوس ہوتی ہے

جہاں تک دیکھتا ہوں روششنی محسوس ہوتی ہے


ابھی ٹوٹا نہیں ہے سلسلہ ان کی توجہ کا

ابھی تو میری آنکھوں میں نمی محسوس ہوتی ہے


کلیجے سے لگا رکھا ہے غم میں نے شہِ دیں کا

کہ اس غم میں حیاتِ دائمی محسوس ہوتی ہے


کرم شیوا ہے ان کا وہ کرم فرمائیں گے لیکن

مجھے اپنی محبت میں کمی محسوس ہوتی ہے


یہ کس محفل میں لے آیا مرا ذوقِ طلب مجھ کو

یہاں تو زندگی ہی زندگی محسوس ہوتی ہے


مدینے کی فضائیں کیف آگہیں روح پرور ہیں

سرور آنکھوں مین دل میں سر خوشی محسوس ہوتی ہے


یہاں تک راس آئی ہے محبت سرورِ دیں کی

فدا آنسو بہا کر بھی خوشی محسوس ہوتی ہے