شہناز شازی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Shehnaz Shazi.jpg


شہناز شازی سبی میں پیدا ہوئیں ۔ کراچی میں پروان چڑھیں اور اور شادی کے بعد بھارت کے شہرممبئی جا بسیں ۔ وہ ایک بہت فعال فیس بک فورم "قوس قزح ادبی فورم کی روح ِ رواں ہیں ۔ خود شاعرہ ہیں اور اس فورم کو شاعروں کی جنت بنا رکھا ہے ۔

ان کا مکمل نام شہناز پروین شازی ہے ۔ جس میں شازی ان کا تخلص ہے ۔

نعت گوئی کا سفر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

وہ فرماتی ہیں شاعری میں دلچسپی دوران تعلیم ہی میں پیدا ہوگئی ۔ گھر کا موحول خاصہ ادبی تھا اور والدہ کو کئی ضرب المثال اشعار یاد تھے جن کا وہ بروقت استعمال بھی کیا کرتی تھیں۔ پھر پاکستان ٹیلیوژن پر مشاعرہ ، غزلیں، بیت بازی کے مقابلوں نے بھی شاعری کی طرف مائل کیا۔ ان کا ماننا ہے کہ قلفی و گولا گنڈا کے ٹھیلوں، دوکانوں، بسوں اور منی بسوں پر درج اشعار بھی اس شوق کی ترویج میں برابر کے ذمہ دار رہے۔ اسی شوق نے نویں جماعت میں شعر کہلوا دیا۔ ہوا یوں کہ اردو ٹیچر نے حروف تہجی کی ترتیب سے اشعار تلاش کر کے لکھنے کا ہوم ورک دیا جس سے کئی شعراء کی کتابوں تک رسائی ہوئی تو شاعری کا سفر بھی شروع ہوگیا ۔

ان کا پہلا مجموعہء کلام بنا استاد ہی ممبئی میں شائع ہو چکا تھا ۔ 2015 میںقوس قزح ادبی فورم کی بنیاد رکھی تو وہاں پر عروض کی کلاسز کا اجرا ء کیا ۔ جہاں انہوں نے 25 سے زائد اسٹوڈنٹس کے ساتھ بہاولپور کے نامور شاعر اظہر فراغ کی سرپرستی میں عروض کی تعلیم حاصل کی۔

نعت کی محبت والدہ سے عطا ہوئی ۔ ان کی والدہ میلاد شریف پڑھا کرتی تھیں اور دور دراز سے انہیں میلاد پڑھنے کے لئے بلایا جاتا تھا شہناز شازی بھی اور دیگر بہنیں والدہ کے ساتھ نعتیں پڑھا کرتی تھیں میلاد خوانی کی وجہ سے نعتوں کی کئی کتابیں گھر میں موجود تھیں۔ شادی سے پہلے تک کچھ غزلیں، قطعات، اشعار و نظمیں کہیں لیکن نعتیہ شعر کبھی نہیں کہا۔ اس کی وجہ وہ ڈر اور خوف رہا کہ نادانستگی میں کوئی گستاخی نہ ہوجائے۔ 2016 میں فیس بک پر نعت ورثہ کے تعاون سے قوس قزح ادبی فورم میں نعتیہ مشاعرہ کروایا تو نعت کی ترغیب ہوئی ۔شہنازی شازی نے اسی مشاعرہ میں اپنے پہلے اشعار کہے اور وہ اس کا کریڈٹ نعت ورثہ کو دیتی ہیں۔

دیگر معلومات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پسندیدہ نعتیں  :

پسندیدہ نعتیہ شعراء  :بہزاد لکھنوی، صبیح رحمانی

پسندیدہ نعت خواں  : ذوالفقار علی حسینی

حمدیہ و نعتیہ شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات