شکر صد شکر کہ رہتی ہے مجھے یاد مدینہ ۔ بہزاد لکھنوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : بہزاد لکھنوی

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شکر صد شکر کہ رہتی ہے مجھے یاد مدینہ

دل رہتا ہے ہر وقت مرا شاد مدینہ


ہر وقت نگاہوں میں تصور میں توہی ہے

اللہ رے اے حسن خداداد مدینہ


اس کے ہی تصدق میں سنور جاتا ہے کردار

سب سے بڑی نعمت ہی فقط یاد مدینہ


وہ کیف تو لفظوں میں بیاں ہو نہیں سکتا

جس کیف میں رکھتی ہے مجھے یاد مدینہ


اب مشکلیں آتی ہی نہیں زیست میں کوئی

صدقے ترے قرباں ترے اے یاد مدینہ


صدقے میں ترے دامن رحمت ہے مرا پر

اب اور طلب کیا کروں اے یاد مدینہ


اب لکھنوی رہنے کی تمنا نہیں مجھ کو

اللہ بنا دے مجھے بہزاد مدینہ


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بہزاد لکھنوی | بہزاد لکھنوی کی نعتیں