شمس کمال انجم

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Shams Kamal Anjum.jpg


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

ڈاکٹر شمس کمال انجم کا نام عرب وعجم کے علمی وادبی حلقے میں محتاج تعارف نہیں۔ آپ ایک شاعر، ادیب اور محقق کی حیثیت سے اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ آپ نے عربی کی بڑی وقیع اور اہم کتابوں کو اردو کا جامہ پہناکر اردو والوں کو عربی کے عظیم ادبیات سے براہ راست استفادے کا موقع فراہم کیا ہے۔ آپ کی دو درجن سے زائد تالیفات وتصنیفات وتراجم اورایک سو سے زائد علمی وادبی مضامین کے علاوہ ’’جدید عربی ادب، جدید عربی شاعری، عربی نثر کا فنی ارتقاء، عربی تنقید کا سفر، تاریخ ادب عربی، بلاغت قرآن کریم، حدیث عرب وعجم اور تاریخ مدینہ منورہ‘‘ نامی کتابوں کو اردو حلقوں میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی۔ آپ کی مجموعی علمی وادبی خدمات پرملک کے مشاہیرعلماء وادباء نے اظہار خیال فرمایا اور ماہنامہ شاعر ممبئی اورمجلہ تحریک ادب بنارس نے آپ پر گوشہ شائع کرکے عربی اور اردو ترجمے کے میدان میں پیش کی گئی آپ کی نمایاں خدمات کو اجاگر کرنے کی کامیاب کوشش کی۔ آپ کی عربی کتابوں میں ’’الطبقات الکبری لابن سعد، الحنین فی شعر المہجر، بعیدا عن الوطن اور عبد اللہ بن المعتز کے علاوہ ایک اور کتاب ’’الکلمات العربیۃ فی اللغۃ العربیۃ‘کے عنوان سے زیر اشاعت ہے۔ ڈاکٹر شمس کمال انجم علمی وادبی مزاج کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ماہر منتظم کی حیثیت سے بھی جانے جاتے ہیں۔ آپ نے اس دور افتادہ علاقے میں عربی کی شمع روشن کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور عربی شعبے کوپوری ریاست میں بالخصوص اور پورے ملک میں بالعموم مقبول ومشہور بنادیا۔ آپ نے عربی شعبے میں کئی قومی، ریاستی اور علاقائی سطح کے کئی سیمینار منعقد کیے، کئی اردو مشاعروں کا اہتمام بھی کیا۔ طلبہ کے لیے سمپوزیم اور مقابلہ جاتی پروگرامو ں کا بھی انعقاد کرکے شعبے کی علمی وادبی سرگرمیوں کو بام عروج پر پہنچایا۔ <ref> بشکریہ قومی آواز </ref>

نعت کائنات پر مضامین[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جگر مراد آبادی اور نعتیہ مشاعرہ ۔ ڈاکٹر شمس کمال انجم

اعزازات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعتیہ مجموعہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نئے صفحات


حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]