سعادت نامہ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


کتاب : سعادت نامہ

مصنف : سلطان فریدی

موضوع : مجموعۂ نعت

پبلشر : جہانِ حمد پبلیکیشنز، کراچی

سال اشاعت: 2022

صفحات : 160

قیمت : 400 روپے

تعارف : ارسلان ارشد

سعادت نامہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

گاؤں زروبی ضلع صوابی صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سلطان فریدی ضعیف العمری کے باوجود حمد و نعت کے حوالے سے ایک متحرک شخصیت ہیں "سعادت نامہ" سے قبل حمد و نعت کے موضوع پر اُن کے 4 مجموعہ ہائے کلام شائع ہو چکے ہیں۔

زیرِ نظر کتاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلا حصہ بستانِ حمد کے عنوان سے ہے جس میں چند حمدیں موجود ہیں ، اس کے بعد گلستانِ نعت کے عنوان سے سلسلۂ نعت ہے ، تیسرا حصہ رحمت تمامﷺ بھی نعت ہی کا تسلسل ہے جس کو سلطان فریدی نےمسرور کیفی کی نذر کیا ہے چوتھا اور آخری حصہ نقوش کے عنوان سے ہے جس میں مناقب اور کچھ متفرق کلام شامل ہے