سرکار اپنا روضہ انور دکھایئے ۔ عزیز خاکی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: عزیز خاکی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سرکار اپنا روضۂ انور دکھایئے

ہم درد کے ماروں کو بھی طیبہ بلایئے


گزرے ہماری زندگی گنبد کے سائے میں

بس ایسی زندگی ہمیں سرکار چاہیے


دنیا کی خواہشوں کو مٹا کر قُلوب سے

یادِ رسولِ پاک کو دل میں بسایئے


ہم کو بھی اے رسولِ خدا رحمتِ جہاں

اپنے دیارِ پاک کا منگتا بنایئے


جس دم ہو تذکرہ شہِ عالی وقار کا

اپنے دل ونگاہ ادب سے جھکایئے


بن جایئے خلوص و عقیدت کی اک مثال

سب کو درودِ پاک کا نغمہ سنایئے


صدقہ حَسن حُسین کا جھولی میں دال کر

مجھ بے نوا فقیر کی بگڑی بنایئے


عُشاّق کر رہے ہیں تقاضہ یہ بار بار

خاکی حضورِ پاک کی نعتیں سنایئے