سخی کنجاہی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


محمد سخی کنجاہی ایک اہم شاعر ہیں اور جناب حفیظ تائب کے شاگرد ہیں۔ اپریل1956 میںکنجاہ میں تاج دین طور کے گھر پیدا ہوئے۔لاہور میں بسلسلہ ملازمت رہائش پذیر رہے۔ آج کل اپنے آبائی شہر کنجاہ میں رہتے ہیں۔ غزل گوئی سے ابتداء کی اور پھر نعت کی طرف آگئے ۔

مجموعہ ہائے شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

1994 ء کو دوریوں کے رنگ (مجموعہ غزلیات ) پیش کیا۔ اشاعت سے قبل کتاب دوریوں کے رنگحضرت حفیظ تائب کو دکھائی تو اُس میں گیارہ نعتیں بھی شامل تھیں ۔ حضرتحفیظ تائب نے فرمایا ایک نعت شامل کرلو اور دس نعتیں مجموعۂ نعت کے لیے پس انداز کرلو۔ چنانچہ آپ نے ایسا ہی کیا اور صرف دو سال کے بعد فروری1996ء میں ان کا ۴۴ اردو نعتوں پر مبنی مجموعہحضوریوں کے رنگ شائع ہوا۔

1 ۔ حضوریوں کے رنگ (1996) 2 ۔ یہ سفر خوشبو کا ہے (2001) 3 ۔ تیری آنکھوں کے سوال (س۔ن) {بشمول دیگر کلام} 4 ۔ اکتسابِ نور (2019) 5 ۔ نصابِ نور (2020)

نمونہ نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعتِ سرور سے بہت مسرور ہوں

میں غزل کی وادیوں سے دور ہوں


مجھ پہ بے پایاں کرم ہے آپ کا

آپ کی مدحت پہ میں مامور ہوں


اس سے بڑھ کر اور کیا انعام ہو

آپ کی چاہت میں ہی مخمور ہوں


مجھ کو نسبت ہے شہِ ابرار سے

میں ثنا خوانِ شہِ پُر نور ہوں


میرا نصب العین ہے قربِ نبی

رحمتوں سے آپ کی مسرور ہوں


خاکِ طیبہ ہو مرا مسکن سخیؔ

کاش اس مٹی میں میں مستور ہوں


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png