سخن کو رتبہ ملا ہے مری زباں کیلئے ۔ محسن کاکوروی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : محسن کاکوروی

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سخن کو رتبہ ملا ہے مری زباں کیلئے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سخن کو رتبہ ملا ہے مری زباں کیلئے

زباں ملی ہے مجھے نعت کے بیاں کیلئے


زمیں بنائی گئی کس کے آستاں کیلئے

کہ لا مکاں بھی اٹھا سر و قد مکاں کیلئے


ترے زمانے کے باعث زمیں کی رونق ہے

ملا زمین کو رتبہ ترے زماں کیلئے


کمال اپنا دیا تیرے بدر عارض کو

کلام اپنا اتارا تری زباں کیلئے


نبی ہے نار ترے دشمنوں کے جلنے کو

بہشت وقف ترے عیش جاوداں کیلئے


تھی خوش نصیبی عرش بریں شب معراج

کہ اپنے سر پہ قدم شاہ مرسلاں کیلئے


نہ دی کبھی ترے عارض کو مہر سے تشبیہ

رہا یہ داغ قیامت تک آسماں کیلئے


عجب نہیں جو کہے تیرے فرش کو کوئی عرش

کہ لا مکاں کا شرف ہے ترے مکاں کیلئے


خدا کے سامنے محسن پڑھوں گا وصف نبیﷺ

سجے ہیں جھاڑ یہ باتوں کے لا مکاں کیلئے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محسن کاکوروی | قصیدہ لامیہ | بنی ہے نار..... شعر میں نبی ہوگیا ہے جو غلط ہے