سخن ساز ۔ الحمدللہ کی تقریب رونمائی اور مشاعرہ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Sukhan saaz.jpg

ادبی و ثقافتی تنظیم سُخن ساز اور پلاک کے زیرِ اہتمام عصرِ حاضر کے عظیم محقق ، نقاد ،استاذ الشعراء قاسم راز کے حمدیہ مجموعہء کلام "الحمدللہ" کی تقریبِ رونمائی اور نعتیہ مشاعرہ 2 دسمبر 2018ء بروز اتوار پنجابی بیٹھک پلاک ، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت معروف شاعرہ حمیدہ شاہین نے کی جب کہ مہمانِ خصوصی منصور آفاق ( میانوالی ) تھے۔ یہ تقریب دو حصّوں پر مشتمل تھی پہلے حصّے میں مجموعہِ حمود "الحمدللہ" کی تقریبِ رُونمائی تھی اور دوسرا حصّہ نعتیہ مشاعرے پر مشتمل تھا نظامت کے فرائض لیہ سے تشریف لائے نوجوان شاعر افتخار فلک کاظمی نے بخوبی سر انجام دیے۔ مہمانانِ ذی وقار میں صادق جمیل ، شاہ نواز خان، واجد امیر ڈاکٹر پروفیسر رفیع الدین احمد صدیقی (آزادکشمیر) ، عمران دانش عزیز (لاہور ) ، خالد حسین خالد (حافظ آباد) شامل تھے۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ قاسم راز کے حمدیہ مجموعے پر ڈاکٹر عمران دانش عزیز ، واجد امیر ، ڈاکٹر پروفیسر رفیع الدین احمد صدیقی نے نہ صرف عالمانہ تجزیہ و تبصرہ پیش کیا بل کہ کتاب "الحمد للہ" کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ جب کہ معروف سماجی شخصیت ، کالم نگار ، شاہ نواز خان نے انتہائی مدبرانہ و مفکرانہ انداز میں کوٹ ادّو کے ادبی منظرنامے اور قاسم راز صاحب کی زندگی کے کچھ پوشیدہ مگر انتہانی اہم پہلووں پر روشنی ڈالی۔

قاسم راز ایک حادثہ پیش آ جانے کی وجہ سے اس تقریب میں تشریف نہیں لا سکے ان کا کلام مواصلاتی رابطے سے براہِ راست سنا گیا انھوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے تمام منتظمین ، دانش وروں ، محبّان و شرکائے محفل کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا اور اپنے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔ نعتیہ مشاعرے میں حمیدہ شاہین ،منصور آفاق، قاری صادق جمیل ، واجد امیر ، ڈاکٹر عمران دانش عزیز ، ڈاکٹر پروفیسر رفیع الدین احمد صدیقی ، خالد حسین خالد ،افضل عاجز ، سعید عاصم ،ممتاز راشد ،اعظم ملک ،نعیم رضا بھٹی ، ساجدہ بانو ، حسنین محسن ، وسیم عباس ، ابوالحسن خاور،عثمان محمود ، محمود احمد محمود ،ا عدیل مقبول ، اصغر علی اصغر وارثی ، عزیر حجازی ، رانا ایمان شاہد ، زوہیب افضل زوہیب ، اریب الحسن حسن ، ابوبکر صدیق آزاد ، احراز رندھاوا ، زونیر علی ، خواجہ سرمد ، خورشید علی، شہباز گوہر ، فیاض بوستان ،تجمل کاظمی ،کمیل کاظمی ، احسن زیدی ،محمد زاہد ،ابوذر علی ، راول حسین ، مومن مولائی ، عدیل مرتضیٰ عاصم تنہا اور ساجد حیات شامل تھے جنھوں نے اپنا خوب صورت اور عقیدت سے بھرپور نعتیہ کلام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ آخر میںقاسم راز کی جانب سے مہمانوں میں مجموعہء حمود تقسیم کی گئیں اس تقریب میں مشہور و معروف سینیئر شعراء کےساتھ نوجوان شعراء کی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اختتام تک داد کا ماحول بنا رہا۔ چیئرمین سخن ساز ساجد حیات نے اس مٙحبّت بھری حاضری کو اپنے لیے سرمایہِ حیات قرار دیا اور تمام شرکاء کا اس بابرکت محفل میں شریک ہونے پر شکریہ ادا کیا۔۔

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نئے صفحات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659