حسین سحر

نعت کائنات سے
(سحر رومانی سے رجوع مکرر)
Jump to navigationJump to search


Hussain Sehar.jpg

ان کا اصل نام خادم حسین تھا۔ 10اکتوبر 1942ءکو ضلع فیروزپور کے قصبے جلال آباد میں پیداہوئے۔پاکستان بننے کے بعد پہلے بھارت سے قصور پہنچے اور پھر مارچ 1948ءمیں ملتان آئے۔ ان کے والد برکت علی بھی پنجابی کے شاعر تھے۔خادم حسین نے 1953ءمیں اسلامیہ ہائی سکول عام خاص باغ میں چھٹی جماعت میں داخلہ لیا۔`1956ءمیں بزم طلوع ادب کے زیراہتمام ٹاﺅن ہال گھنٹہ گھر ملتان میں زندگی کاپہلا مشاعرہ پڑھا۔آپ پہلے خادم حسین خادم کے نام سے شعر کہتے رہے۔ پھر ایک طویل عرصہ تک سحر ررومانی کے نام سے پہچانے گئے۔ 1958ءمیں ایمرسن کالج، ملتان میں داخلہ لیااور کالج میگزین نخلستان کے ایڈیٹر بنے۔یکم جنوری1962ءکو شادی ہوئی۔ اس برس بی اے کے امتحان میں کامیابی کے بعد یونیورسٹی اورینٹل کالج لاہور میں ایم اے اردو میں داخلہ لیا۔1967ءمیں لیکچرار منتخب ہوئے اور1970ءکے اواخر میں ایس ای کالج، بہاولپورمیں تبادلہ ہوگیا۔1971ءمیں انٹر کالج۔ ملتان میں تعینات ہوئے جسے بعد ازاں گورنمنٹ کالج سول لائنز، ملتان کا نام دیاگیا۔شعبہ تعلیم میں آپ نے پرنسپل کے عہدے تک ترقی حاصل کی۔ گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ کالج، ملتان میں پرنسپل کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔20مئی1997ءکو قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لی ۔15ستمبر 2016ءکو حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔

تالیفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حسین سحر 60کتابوں کے مصنف تھے جن میں غزل، نظم، نعت ،منقبت ،سلام اور تنقید و تحقیق کی کئی کتابیں شامل ہیں۔ انہوںنے قرآن پاک کامنظوم اردو ترجمہ ”فرقان عظیم “کے نام سے کیا۔

اعزازت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پروفیسر حسین سحر کو ان کی دینی خدمات پر دومرتبہ صدارتی ایوارڈ دیاگیا۔ان کی خودنوشت ” شام وسحر“ کے نام سے شائع ہوئی جو ان کی وفات کے ایک برس بعد منظرعام پر آئی۔

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات