ستمبر کی شخصیات

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
ستمبر کی شخصیات
Naat kainat junaid jamshed.jpg 3 ستمبر 1969 کو کراچی میں پیدا ہونے والے جنید جمشید نے لاہور کی یو ای ٹی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی،انہوں نے ’’دل دل پاکستان‘‘کا ملی نغمہ گا کر عالمی شہرت حاصل کی، ان کے گروپ وائٹل سائنز کو بھی اسی ملی نغمے سے پہچان ملی۔پھر دل دل پاکستان سے 80ءکی دہائی کے آخری سالوں میں اس دور کے ہر نوجوان کے دل میں اترنے والی یہ آواز گلشن نعت کی زینت بنی
Naat Kainaat Shakeel Oaj.jpg 18 ستمبر 2014ء کو جام شہادت نوش فرمانے والے شکیل اوج 1960 میں کراچی میں پیداہوئے ۔حفظ قرآن ،قانون ،صحافت اور مطالعات اسلامی میں تعلیمی اسناد حاصل کرنے کے بعد انہوں نے قرآن مجید کے آٹھ منتخب تراجم کواپنی تحقیق کا موضوع بناکرپی ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کی۔قرآن فہمی ان کے ذوق اورشوق کا محور رہی ۔ سو (100)کے قریب تحقیقی مقالات اورپندرہ چھوٹی بڑی فکر انگیز کتابیں ان کا تحریری اورعلمی اثاثہ ہیں۔التفسیر کے نام سے ایک خالص علمی و تحقیقی جریدہ بھی نکالتے رہے
Naat Kainaat Kaif Rizwani.jpg کیف رضوانی کا اصل نام سید فخر الحسن تھا ان کے کالموں کا مجموعہ ’’کاناپھوسی‘‘ اورشعری مجموعہ’’ سحر گذیدہ‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔ وہ اشتہار سازی کے ادارے سے منسلک رہے ۔کئی فلموں کے نغمات بھی کیف رضوانی کی شہرت کا ذریعہ بنے اور مزاح نگاری میں بھی ان کانام خاصا نمایاں رہا اور نعتیں بھی کہیں ۔ آپ 28 ستمبر 2014 کو وصل حق ہوئے ۔
Sehba Akhtar.jpg صہبا اختر 30 ستمبر، 1931ء کو جموں ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔لیکن کشمیری نہیں تھے بلکہ نسلا پنجابی تھے ۔ طویل غنائیے، غزلیں ، گیت، حمد اور نعتیں بہ حیثیت سٹاف آرٹسٹ پڑھیں ۔ ابو الخیر کشفی فرماتے ہیں کہ ’ مجھے اپنی زندگی میں صہبا اختر کے سوا کوئی اور آدمی ایسا نہیں ملا، جس سے کبھی کسی کی غیبت نہیں سنی۔"