ستائیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Temp Zulfiqar.jpg


از ذوالفقار علی دانش


معروف ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعتیہ فورم کے اشتراک سے


محفلِ نعت حسن ابدال کا ستائیسواں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


زیرِ صدارت : جناب عثمان نائم
مہمان خصوصی : جناب حسین امجد
میزبان : جناب پروفیسر ہاشم علی خان ہمدم
نظامت  : جناب ہاشم ہمدم
مقام : ڈیرہ ملک عبد الحمید سپرنگ روڈ حسن ابدال
تاریخ : اتوار 17 فروری 2019 – بمطابق 11 جمادی الثانی 1440ھ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شرکائے مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محفل میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام کے اسمائے گرامی درجہ ذیل ہیں




اٹک سے جناب حسین امجد ، ٹیکسلا سے جناب عامر آزاد اور جناب یاسر رشید ، واہ کینٹ سے جناب عثمان نائم اور جناب عارف قادری ، برہان سے جناب ظفر برہانی ، خدہ گاؤں سے جناب پروفیسر ہاشم علی خان ہمدم ، اور حسن ابدال سے صدر محفلِ نعت حسن ابدال جناب ناظم شاہجہانپوری ، جناب قیصر دلاور جدون اور سیکرٹری محفلِ نعت ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش ۔


مشاعرے کی کاروائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659



حسن ابدال اور گرد و نواح میں نعتیہ ادب کے فروغ کے لیے قائم تنظیم محفل نعت پاکستان حسن ابدال کے تحت ستائیسواں مسلسل ماہانہ نعتیہ مشاعرہ ملک گیر ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعت فورم کے اشتراک سے ماہِ جمادی الثانی کی بابرکت ساعتوں میں بتاریخ 17 فروری 2019 بمطابق 11 جمادی الثانی 1440 ھجری بروز اتوار حسن ابدال میں جناب پروفیسر ہاشم علی خان ہمدم صاحب کی میزبانی میں منعقد ہوا ۔ کیفیات سے بھرپور اس بابرکت محفل کی صدارت بزرگ شاعر جناب عثمان نائم نے کی ۔ اس موقع پر اٹک سے تشریف لانے والے معروف شاعر جناب حسین امجد مہمانِ خصوصی تھے ۔ محفل کی نظامت پروفیسر ہاشم علی خان ہمدم نے کی ۔ تلاوت کی سعادت جناب یاسر رشید اور نعتِ رسولِ مقبول پڑھنے کی سعادت محمد حطیم نے حاصل کی ۔ سیکرٹری محفلِ نعت ڈاکٹر ذوالفقار دانش علالتِ طبع کے باعث محفل میں باقاعدہ شرکت نہ کر سکے اور محفل کے اختتام پر دعا میں شریک ہوئے ۔ محفل کے اختتام پر محفلِ نعت کے میزبان ، منتظمین ، شرکاء ، اراکین اور ان کے تمام عزیز و اقارب کے جان و مال میں برکات کے لئے خصوصی دعا کی اور مرحومین کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی ۔ بالخصوص حال ہی میں وفات پانے والے سید مشتاق حسین شاہ ، والدہ صاحبہ احتسام ، معروف نعت خوان ارشاد اعظم چشتی اور معروف نعت گو پیر سید خضر حسین شاہ کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی ۔ علاوہ ازیں تمام بیماروں بالخصوص جناب ظفر برہانی اور سیکرٹری محفلِ نعت ڈاکٹر ذوالفقار کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔



"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

مشاعرے میں پیش کیے گئے گلہائے عقیدت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس مبارک محفل میں پیش کئے گئے منتخب گلہائے نعت ملاحظہ کیجیئے



عثمان نائم ( صدرِ محفل )


تُو سرورِ کونین ہے ، محبوبِ خدا ہے

تسلیم بجا لاتے ہیں ہم تیری ہمہ دم


حسین امجد ( مہمانِ خصوصی )


آپ کے در سے اگر اذن مجهے مل جائے

خاک لے لوں دل بیمار مدینہ کے لیے


ناظم شاہ جہان پوری ( صدر محفلِ نعت حسن ابدال )


کامیابی ان پہ جاں دینے میں ہے

مجھ پہ یہ عقدہ سر محشر کهلا



عارف قادری


رونقِ شش جہات ٹهہری ہے

خوب آقا کی ذات ٹهہری ہے



قیصر دلاور جدون


عارضہ دل کا لگا ، وقت بهی کم ہے قیصر

مجھ کو طیبہ کی فضاؤں میں بلایا جائے


عامر آزاد - پنجابی کلام پیش کیا


یاسر رشید


نبیوں کا سلطان ہے میرا نبی

دو جہاں کی جان ہے میرا نبی



ظفر برہانی


اس ظفر کو بهی ملے غیرتِ کردار کی بهیک

بے حمیت سہی احسان فراموش نہیں


ہاشم علی خان ہمدم ( ناظمِ مشاعرہ )


حسنِ تخلیقِ جہاں سے زیبِ تجدیدِ زماں

حمد میں جاری رہے ذکرِ نبی پروردگار  !

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات