سایہ ءِ عشق نبی دل پہ پڑا اچھا لگا ۔ نسرین سید

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Logo naat virsa.jpg


شاعر: نسرین سید

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سایہء عشقِ نبی دل پہ پڑا، اچھا لگا

ہوں محمدؐ کے غلاموں میں، بڑا اچھا لگا


دلِ بے خود کو خبر ہے کہاں ہے جُود و عطا

درِ آقاؐ پہ ........ یہ مجذوب کھڑا اچھا لگا


شوقِ دیدار میں پلکوں پہ لرزتا ہوا اشک!

اُنؐ کی چوکھٹ پہ نگینہ یہ جڑا، اچھا لگا


مِدحتِ پاک کہاں ہوتی، بجز عشقِ نبیؐ

عشق کا تیر مرے دل میں گڑا، اچھا لگا


تھا کرم جوش میں ایسا کہ مرے دامن میں

باغِ رحمت سے شگوفہ جو جھڑا، اچھا لگا


اب کے چوکھٹ سے یہ دل اُٹھ کے نہیں جانے کا

میرے آقاؐ کو بھی یہ ضد پہ اڑا اچھا لگا


سینت رکھا ہے مدینے کی حسیں یادوں کو

دل کے حُجرے میں، خزانہ یہ پڑا اچھا لگا

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نئے اضافہ شدہ کلام

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات